Daily Roshni News

عیدقرباں بروز سوموار 17جون 2024کو ہو گی۔علامہ افتخار علی چشتی

عیدقرباں بروز سوموار 17جون 2024کو ہو گی

معروف عالم دین علامہ افتخار علی چشتی کی آن لائن

اردو اخبار  روشنی نیوز  سے ٹیلی فونک گفتگو۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی)گزشتہ دنوں ہالینڈ کے معروف عالم دین علامہ افتخار علی چشتی نے آن لائن اردو اخبار  روزنامہ روشنی  نیوز انٹرنیشنل سے بذریعہ ٹیلی فون سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال عیدالاضحیٰ بروز سوموار 17جون 2024 کو ہو گی۔ اس سلسلے میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے علامہ افتخارعلی چشتی نے کہا کہ ماہرین فلکیات کے مطابق 8جون کو یکم ذلحجہ  ہو گی

لہذا اس حساب سے بروز سوموار17جون  کو عید الاضحیٰ ہو گی۔ علامہ افتخار علی چشتی نے کہا کہ ماہرین فلکیات  کی دی گئی تفصیلات کی روشنی میں ہم نے معروف عالم  دین اور غوثیہ مسجد روٹرڈیم کے امام و خطیب علامہ سید افتخار حسین شاہ کی سرپرستی میں فیصلہ کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ17جون2024کو منائی جائے گی۔ اپنی گفتگو کے اختتام پر علامہ چشتی نے کہا کہ عصرحاضر میں دنیا  بھر کے ممالک میں  چاند دیکھنے کے حوالے سے کئی ویب سائٹس موجودہیں اس سلسلے میں خالد شوکت جو امریکہ میں مقیم ہیں ہم ان کی ویب سائیٹ سے استعفادہ کرتے ہیں۔

 

Loading