Daily Roshni News

غزل۔۔۔شاعر۔۔۔ناصر نظامی

غزل

شاعر۔۔۔ناصر نظامی

اے وعدہ فراموش، تیرے وعدوں کے صدقے

ماہر ہو دل لگی کے، نظر باز ہو، حد کے

تم ناز بہاراں ہو، تم شاہ ء نگاراں ہو

چرچے ہیں، جہاں بھر میں، تیرے، قامت و قد کے

ہو کر حیران و ششدر، پھرتے ہیں یونہی در در

گھاؤ لگے ہیں جن کو، ترے عشق کی زد کے

خود زہر یہ پیتا ہے، یہ مر کے بھی جیتا ہے

یہ عشق اڑاتا ہے، سدا ہوش، خرد کے

یہ کرنیں یہ شعاعیں، رنگین کہکشائیں

یہ عکس ہیں سارے ہی تمہارے خال و خد کے

اب تو نظامی آؤ، دو ہاتھ اٹھا جاؤ

کہ مٹ چکے ہیں اب تو نشاں میری، لحد کے

ناصر نظامی

Loading