واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی سے متعلق حماس کا جواب 24 گھنٹوں میں آجائےگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر اور امریکا کی غزہ جنگ بندی کی جو نئی تجاویز حماس کو پیش کی گئی تھیں حماس اس تجویز کردہ جنگ بندی پر دیگر مزاحمتی گروپوں سے مشاورت کررہی ہے اور ممکنہ طور پر اگلے 2 دن میں جواب دے سکتی ہے۔
ترک خبر ایجنسی نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ حماس نئی تجاویز قبول کرنے کا سوچ رہی ہے۔
اس کے علاوہ جمعہ کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امکان ہے غزہ جنگ بندی سے متعلق حماس کا جواب اگلے 24 گھنٹوں میں آجائےگا۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں اور غزہ کی وزارت صحت کے مطابق بدھ اور جمعرات کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 94 فلسطینی شہیدکردیے گئے جن میں سے 45 افراد امداد کے حصول کی کوشش کے دوران شہید کیے گئے۔