Daily Roshni News

غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کیلئے حماس کو مکمل ختم کرنا ہوگا: ٹرمپ کی تنبیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کے لیے مزاحمتی تنظیم حماس کے خاتمے کو ضروری قرار  دیدیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر  جاری  پیغام میں کہاکہ انہوں نے سیکڑوں یرغمالیوں کی رہائی پر مذاکرات کیے اور انہیں اسرائیل اور  امریکا واپس لانے میں کردار ادا کیا۔

غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کیلئے حماس کو  مکمل ختم کرنا ہوگا: ٹرمپ کی تنبیہ

ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہاکہ غزہ سے مزید یرغمالیوں کی واپسی اُس وقت ممکن ہوگی جب حماس کو مکمل ختم کردیا جائےگا، انہوں نے کہا کہ یہ قدم جتنی جلدی اٹھایا جائے، کامیابی کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔

ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھاکہ انہوں نے صرف 6 ماہ کے دوران 6 جنگیں ختم کروائیں اور  ایران کی  جوہری تنصیبات کو تباہ کیا۔

Loading