Daily Roshni News

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے، امداد کے متلاشی 6 افراد سمیت 67 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے، تازہ حملوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز غزہ بھر میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 67 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں امداد کے متلاشی 6 افراد بھی شامل تھے۔

فلسطینی طبی کارکنوں نے الجزیرہ کو بتایا کہ امداد کے 3 متلاشی افراد کو وسطی غزہ میں اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فضائی حملوں میں خان یونس کے مغربی علاقے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 5  فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب غزہ میں بھوک کی شدت سے ہونے والی اموات کی تعداد 322 ہوگئی ہے۔

 ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی سے اسرائیلی مغوی کی لاشیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ہلاک مغوی کی شناخت ایلان ویس کے نام سے ہوئی ہےجبکہ ایک اور مغوی کی استعمال کی اشیا بھی برآمد ہوئیں البتہ مزید تفصیلات سامنے نہ آسکیں۔

واضح رہے کہ فلسطینی حکام کے مطابق تقریباً دو سالہ جنگ میں اسرائیل کے ہاتھوں اب تک 62 ہزار 600 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

Loading