Daily Roshni News

غزہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، جنوبی لبنان میں بھی 2 فوجی مارے گئے

تل ابیب: غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ جنوبی لبنان میں بھی جھڑپوں میں 2 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں 11 جبکہ جنوبی لبنان میں 7 فوجی زخمی بھی ہوئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں ایک ریزرو میجر بھی شامل ہے۔

34 سالہ میجر کا تعلق ایلات کے انسداد دہشتگردی کے محکمے سے تھا جو شمالی غزہ میں اسپیشل فوسز کی کمی کے باعث  وہاں تعینات تھا۔

 اسرائیلی فوج کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ جنگ میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 783 ہوچکی ہے۔

Loading