غصے کی کیمسٹری کیا ہے؟
انتخاب ۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی(آسٹریا)
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ انتخاب ۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی(آسٹریا))جو شخص غصے کی کیمسٹری کو سمجھتا ھو وہ بڑی آسانی سے غصہ کنٹرول کر سکتا ھے۔
“غصے کی کیمسٹری کیا ھے؟“
ھمارے اندر سولہ کیمیکلز ھیں یہ کیمیکلز ھمارے جذبات، ھمارے ایموشن بناتے ھیں، ھمارے ایموشن ھمارے موڈز طے کرتے ھیں اور یہ موڈز ھماری پرسنیلٹی بناتے ھیں، ھمارے ھر ایموشن کا دورانیہ 12 منٹ ھوتا ھے۔ مثلاً غصہ ایک جذبہ ھے یہ جذبہ کیمیکل ری ایکشن سے پیدا ھوتا ھے مثلاً ھمارے جسم نے انسولین نہیں بنائی یا یہ ضرورت سے کم تھی، ھم نے ضرورت سے زیادہ نمک کھا لیا۔ ھماری نیند پوری نہیں ھوئی یا پھر ھم خالی پیٹ گھر سے باھر آ گئے۔ اس کا کیا نتیجہ نکلے گا کہ ھمارے اندر کیمیکل ری ایکشن ھو گا یہ ری ایکشن ھمارا بلڈ پریشر بڑھا دے گا اور یہ بلڈ پریشر ھمارے اندر غصے کا جذبہ پیدا کر دے گا ھم بھڑک اٹھیں گے لیکن ھماری یہ بھڑکن صرف 12 منٹ طویل ھو گی، ھمارا جسم 12 منٹ بعد غصے کو بجھانے والے کیمیکل پیدا کر دے گا اور یوں ھم اگلے 15منٹوں میں کول ڈاؤن ھو جائیں گے چنانچہ ھم اگر غصے کے بارہ منٹوں کو مینیج کرنا سیکھ لیں تو پھر جم غصے کی تباہ کاریوں سے بچ جائیں گے۔
”کیا یہ نسخہ صرف غصے تک محدود ھے“ ؟
جی نہیں ھمارے چھ بیسک ایموشنز ھیں غصہ‘ خوف‘ نفرت‘ حیرت‘ لطف (انجوائے) اور اداسی‘ ان تمام ایموشنز کی عمر صرف بارہ منٹ ھوتی ھے۔ ھمیں صرف بارہ منٹ کیلئے خوف آتا ھے ھم صرف 12 منٹ قہقہے لگاتے ھیں‘ ھم صرف بارہ منٹ اداس ھوتے ھیں‘ ھمیں نفرت بھی صرف بارہ منٹ کیلئے ھوتی ھے‘ ھمیں بارہ منٹ غصہ آتا ھے اور ھم پر حیرت کا غلبہ بھی صرف 12 منٹ رھتا ھے۔
ھمارا جسم بارہ منٹ بعد ھمارے ھر جذبے کو نارمل کر دیتا ھے لیکن اکثر ھم لوگوں کو سارا سارا دن غصے‘ اداسی‘ نفرت اور خوف کے عالم میں دیکھتے ھیں یہ سارا دن نارمل نہیں ھوتے، تو آپ ان جذبوں کو آگ کی طرح دیکھیں کہ آپ کے سامنے آگ پڑی ھے آپ اگر اس آگ پر تھوڑا تھوڑا تیل ڈالتے رھیں گے، آپ اگر اس پر خشک لکڑیاں رکھتے رھیں گے تو کیا ھو گا ؟ یہ آگ پھیلتی چلی جائے گی یہ بھڑکتی رھے گی۔
اسی طرح ھم میں سے زیادہ تر لوگ اپنے جذبات کو بجھانے کی بجائے ان پر تیل اور لکڑیاں ڈالنے لگتے ھیں چنانچہ وہ جذبہ جس نے 12 منٹ میں نارمل ھو جانا تھا وہ دو دو تین تین دن تک وسیع ھو جاتا ھے اور ھم اگر دو تین دن میں بھی نہ سنبھلیں تو وہ جذبہ ھمارا طویل موڈ بن جاتا ھے اور یہ موڈ ھماری