Daily Roshni News

غیر مذہب نوجوان دائرہ اسلام میں داخل

فیضان مدینہ دی ہیگ میں مدنی اجتماع

غیر مذہب نوجوان دائرہ اسلام میں داخل

اسلامی نام محمد مصطفےٰ رکھ دیا گیا۔۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں فیصا ن مدینہ دی ہیگ کے زیر اہتمام ہفتہ وار مدنی اجتماع منعقد کیا گیا۔اس اجتماع کے دوران ایک غیر مذہب نوجوان نے دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر نگران کابینہ دی ہیگ  حاجی سرفراز عطاری کے سامنے قبول اسلام کرکے اللہ تعالیٰ کے آخری دین، دین اسلام میں شامل ہو گیا۔ نومسلم کا نام اسلامی  محمد مصطفےٰ رکھ دیا گیا۔ شرکائے تقریب نے خو شی کا اظہار کرتے ہوئے محمد مصطفےٰکو خوش آمدید کہتے ہوئے صمیم قلب سے مبارکباد بھی پیش کی اور دعائیہ کلمات بھی ادا کئے، دعوت اسلامی ہالینڈگزشتہ کئی سالوں سے فروغ اسلام اور تعلیمات رسول کو عوام الناس میں عام کرنے کے لئے اپنی خدمات پیش کر رہی ہے۔ ان مخلصانہ کاوشوں کے نتائج مثبت انداز میں سامنے آرہے ہیں۔ بلخصوص ہالینڈ میں پیدا ہونے والے بچےاب جون ہو چکے ہیں ان میں دین ِ اسلام کے پیغام کو فروغ دینے کے  لئےدعوت اسلامی ہالینڈ بھر پور انداز میں خدمات سر انجام دینے میں  مصروف عمل ہے۔

Loading