فرانس ، مسرت و انبساط کے لمحات کے موقعہ پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی، پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ سفارت خانہ پاکستان کے افسران کی بھی بھرپور شرکت ۔
پیرس فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی۔۔۔ منیر احمد ملک ) راجہ بابر حسین صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس و صدر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ کی طرف سے محمد راشد جنرل سیکرٹری منہاج القرآن پیرس لاکورنو کو شادی کے بندھن میں بندھنے پر ،قاضی محمد ہارون کو ڈپٹی مئیر میری لاکورنو بننے پر ،علامہ حسن میر قادری صاحب ڈائیریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کوعمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر اور ملک منیر بیورو چیف 39 نیوز چینل پیرس فرانس کی سالگرہ ڈے کے موقع پر گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
سفارت خانہ پاکستان کے اعلی افسران نے بھی شرکت کر کے پروگرام کو چار چاند لگاۓ۔
محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری محمد صدیق نے کیا اس کے بعد ھدئیہ عقیدت کے پھول زاہد محمود چشتی چیئرمین نعت کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے نچھاور کئۓ۔
قاضی محمد ہارون نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ہم بلا تفریق مذہب اور بلا تفریق قومیت منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے پوری دنیا میں انسانیت کی بہتری کے لئے ہم اپناکردار ادا کر رہے ہیں ۔
آنے والے معزز مہمانوں اور سفارتخانہ
پاکستان کے اعلی افسران کو راجہ بابر حسین صاحب نے ( ایجوکیشن فلور ،گوشہ درود اور کمیونٹی سنٹر ) کا مکمل وزٹ کروایا۔
راجہ بابر حسین صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس و صدر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ نے اپنے صدارتی خطاب میں آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا مزید فرمایا کہ ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہم سب انسانیت کی خدمت کریں جس میں منہاج القرآن فرانس اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ فرانس میں بسنے والے جتنے بھی مجبور،بے بس،غریب غرباء اور لاچار انسان ہیں ان کی خوشی میں منہاج القرآن پیش پیش رہتا ہے
اور منہاج القرآن کے کردار اور مختلف شعبہ جات پر روشنی ڈالی۔
طاہر عباس گورائیہ جنرل سیکر ٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے نقابت کے فرائض بطریق احسن سر انجام دۓ۔
سفیر یورپ حافظ نذیر احمد خاں صاحب نے آخر میں دعا فرمائی اور بعد میں ملک منیر احمد کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اس کے بعد حاضرین محفل کے لۓ پر تکلف کھانے سے تواضع کی گئ۔ رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس
![]()







