Daily Roshni News

فرانس بھر میں کرسمَس کی تیاریاں عروج

فرانس بھر میں کرسمَس کی تیاریاں عروج

 پیرس۔     فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی۔۔ منیر احمد ملک)   فرانس بھر میں کرسمَس کی تیاریاں عروج پر ھیں –   اس سلسلے میں  شاپنگ سینٹرز اور دیگر کاروباری مراکز پر لوگوں کی کثیر تعداد کرسمس کی شاپنگ میں مشغول ھے – اس بار کرسمس اور نئے سال کی آمد کے موقع پر  عوام کا وہ روائیتی جوش و خروش دیکھنے کو نظر نھیں آرہا۔          شاپنگ مالز اور بازاروں میں لوگ خریداری میں مصروف نظر تو آتے ھیں مگر وہ جذبہ جو عام طور پر کرسمس اور نئے سال کی آمد پر دیکھا جاتا تھا وہ نظر نھیں آرہا-    لوگوں کی رائے میں فرانس میں  ھونے والی شدید مہنگائی نے انھیں بغیر ضرورت کی چیزیں خریدنے سے روک دیا ھے –      بازاروں اور دیگر مقامات پر بھی وہ گہما گہمی دیکھنے کو نظر نہیں آتی-     شانسے لیزے کے علاوہ پیرس کے دیگر مقامات اور میونسپل کارپوریشن  اپنے اپنے علاقوں میں جو چراغاں کرتی تھیں  اس بار وہ بھی نظر نھیں آرھیں –   بہرحال  خوشی کا موقع ھے تو چاھے محدود پیمانے پر جی سہی خوشیاں منائی جا رہی ہیں-    لوگ بے چینی سے کرسمَس اور نئے سال کی آمد کے منتظر ہیں-

Loading