Daily Roshni News

فرانس مسلم لیگ ( ن  ) کے صدر چوہدری شہباز کسانہ اور دیگر عہدیداروں کی جانب سے چوہدری ریاض پاپا اور سردار ظہور اقبال کے صاحبزادگان کی شادی کے موقعہ پر دعوت کا اہتمام کیا گیا ۔

فرانس مسلم لیگ ( ن  ) کے صدر چوہدری شہباز کسانہ اور دیگر عہدیداروں کی جانب سے چوہدری ریاض پاپا اور سردار ظہور اقبال کے صاحبزادگان کی شادی کے موقعہ پر دعوت کا اہتمام کیا گیا ۔

پیرس۔ فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔  رپورٹ ۔۔۔منیر احمد ملک)         پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے نائب صدر چوہدری شہباز کسانہ، جوائنٹ سیکرٹری راجہ محمد علی، فنانس سیکرٹری چوہدری فیصل سعید، سینئر رہنما عصمت اللہ گوندل اور ملک ارشاد اعوان کی جانب سے چوہدری ریاض پاپا اور سردار ظہور اقبال کے صاحبزادگان کی شادی کے موقع پر شاندار اور پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا، جو ایک یادگار تقریب کا روپ دھار گئی۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی نامور سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے محفل کو چار چاند لگ گئے۔ شرکاء کی غیر معمولی آمد نے اس تقریب کو کمیونٹی کے لیے ایک تاریخی اجتماع بنا دیا۔

چوہدری ریاض پاپا اور سردار ظہور اقبال کو بیٹوں کی شادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکبادیں دی گئیں، جبکہ مہمانوں نے میزبانوں کو اس خوبصورت انتظام پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسی جامع اور ہر مکتبِ فکر کو یکجا کرنے والی دعوت کئی سال بعد دیکھنے میں آئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاپا چوہدری ریاض احمد اور سردار ظہور اقبال نے میزبانوں چوہدری شہباز کسانہ، راجہ محمد علی، عصمت اللہ گوندل، فیصل سعید اور ملک ارشاد اعوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ دوست ہمارے بھائیوں کی طرح ہیں۔ ہم ان کے تعاون سے پاکستانی کمیونٹی کی خدمت جاری رکھیں گے۔  اس تقریب میں گوجرانوالہ  پاکستان سے آئے ھوئے مہمان  عبداللہ آصف مصطفوی  نے خصوصی طور پر شرکت کی- انہوں نے اپنے خطاب میں  منتظمین  کو اس شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی- انہوں نے  معاشرتی مسائل اور ان کے حل کے بارے میں بھی خیالات کا اظہار کرتے ھوئے نئے شادی شدہ جوڑوں کو لائحہ عمل بتایا –

تقریب کے دوران پرتکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا، جبکہ آخر میں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی اور دھشت گردی کے خلاف جنگ میں شہیدوں اور دیگر مرحومین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یہ تقریب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے درمیان بھائی چارے، اتحاد اور محبت کی بہترین مثال بن گئی۔                رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس

Loading