Daily Roshni News

فرانس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

پیرس۔   فرانس۔فرانس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،

پیرس۔   فرانس   (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ منیر احمد ملک) 15 مارچ کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں جہاں فرانسیسی و عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے امیدوار میدان میں ہیں وہیں فرانس میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں، پیرس کے علاقے درانسی میں سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری نعیم کونسلر کی سیٹ کے امیدوار ہیں، درانسی میں چوہدری نعیم پہلے امیدوار ہیں جو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ، انتخابات میں ووٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے کارنر میٹنگ اور ڈور ٹو ڈور ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، 8 مارچ کو درانسی کے جمنازیم جولیٹ کری میں ایک جلسے کا بھی انتظام کیا جارہا ہے جس میں جان کوسٹوفی اپنے پینل کا باقاعدہ اعلان کرینگے،، چوہدری نعیم نے درانسی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ جلسہ میں بھرپور شرکت کریں اور 15 مارچ کو ہونیوالے انتخابات میں انہیں کامیاب کروانے میں اپنا کردار ادا کریں، واضح رہے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 15 مارچ کو ہوگا امیدوار کو پہلے مرحلے میں کامیابی کیلئے پچاس فیصد سے زیادہ ووٹ لینا ہونگے بصورت دیگر 22 مارچ کو ہونیوالے دوسرے مرحلے کے انتخاب میں فیصلہ ہوگا۔۔

ووٹ فار نعیم چوہدری۔             رپورٹ منیر احمد ملک۔  پیرس فرانس

Loading