Daily Roshni News

فرانس میں  مارچ 2026 میں ھونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا ـ

فرانس میں  مارچ 2026 میں ھونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا ـ

پیرس۔    فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔   رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک)    فرانس میں بسنے والی دیگر کمیونیٹیز کے مقابلے میں پاکستانی نئی نسل پوری قوت کے ساتھ فرانس کی مقامی سیاست میں داخل ھوئی ھے ـ فرانس میں اکثر میونسپلٹی میں کہیں نہ کہیں پاکستانی انتخابات میں حصہ لے رھے تھے۔    اور بہت سے پاکستانی کونسلرز منتخب بھی ھوئے ـ لیکن سب سے بڑا معرکہ پاکستانی نژاد فرانسیسی نوجوان عمر یعقوب نے مارا ھےـ عمر یعقوب نے کرائیل کے علاقے میں مئیر کے انتخاب میں حصہ لیا اور  دوسرے ٹور میں 51 فیصد سے زائد ووٹ لیکر مئیر کی نشست پر کامیابی حاصل کی ـ پاکستانی کمیونٹی کے لئے یہ انتہائی فخر کا مقام ھے کہ فرانس میں پہلی بار پاکستانی نژاد فرانسیسی مئیر منتخب ھوا ھے ـ یاد رھے کہ  کرائیل میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد,آباد ھے ـ۔   فرانس بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کے لئے یہ انتہائی خوش کن خبر ھے ـ امید کی جاتی ھے کہ جب دو بار فرانس میں بلدیاتی انتخابات ھوں گے تو پاکستانی کمیونٹی کی مزید تعداد انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔                     رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس 👍

Loading