Daily Roshni News

فرانس کی کاروباری شخصیت ملک بوبی نے معروف صحافی اور سماجی شخصیت منیر احمد ملک کی سالگرہ منائی ، قریبی دوستوں کی شرکت ۔۔۔

فرانس کی کاروباری شخصیت ملک بوبی نے معروف صحافی اور سماجی شخصیت منیر احمد ملک کی سالگرہ منائی ، قریبی دوستوں کی شرکت ۔۔۔

فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی )     پیرس فرانس کی مشہور کاروباری اور سماجی شخصیت  ملک بوبی نے پیرس فرانس کے مشہور اور سئینر صحافی اور سابق جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی فرانس  منیر احمد ملک کی سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا- یہ تقریب پیرس کے نواحی علاقے لاکورنیو کے مشہور معروف۔  لاھور ریسٹورنٹ۔ میں منعقد کی گئی-  تقریب میں منیر احمد ملک کے قریبی دوستوں۔    جس میں  سید ثاقب محمد- سید شاہ زیب ارشد- راجہ سلطان محمود-  طاھر جاوید للہ- شاھد گوندل کے علاوہ  لاھور ریسٹورنٹ لاکورنیو کے ڈائریکٹر چوھدری محمد عدیل نے خصوصی شرکت کی- احباب نے ملک منیر احمد کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک پیش کرتے ہوئے ان کی صحت وتندرستی کے ساتھ لمبی زندگی کی دعا بھی کی-  ایک پرتکلف ڈنر جو کہ ملک بوبی کی جانب سے تھا سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا-

Loading