Daily Roshni News

فرانس کے میونسپل الیکشن میں حصہ لینے والے پاکستانیوں کے اعزاز میں عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

فرانس کے میونسپل الیکشن میں حصہ لینے والے پاکستانیوں کے اعزاز میں عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

پیرس۔    فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک) تقریب میں فرانسیسی سینیٹر ، ممبر پارلیمنٹ ، مئیرز اور ڈپٹی مئیرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

فرانسیسی پارلیمنٹرین و سیاسی راہنماؤں نے پاکستانی  کمیونٹی خصوصاً نوجوان نسل کے مثبت کردار کو سراہا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستان بزنس فورم فرانس کے سینئیر نائب صدر  ڈاکٹر حمزہ تاج اور حاجی اصغر خان  کی میزبانی میں ایک پروقار عید ملن تقریب  کا انعقاد کیا گیا، اس تقریب کا مقصد فرانس میں میونسپل الیکشنز میں حصہ لینے والے پاکستانی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی تھا۔  اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نمائیندہ افراد کے علاوہ  فرانسیسی سینیٹر  اور گران افئیر کمیٹی کے نائب صدر  راشد تیمال ، فرانسیسی رُکن پارلیمنٹ روماں اسکینزی ، مئیر ویلئیر لابیل جیدا تیشتاش۔  گونس شہر کے مئیر سیڈرک سابورے ، گونساویل شہر کے مئیر عبدالعزیز حمیدا ، پئیری فیت شہر کے ڈپٹی مئیر فرید اید اور درجنوں ڈپٹی مئیرز اور کونسلر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر راشد تیمال سینیٹر Rachid Temal نے کہا کہ متنوع پس منظر رکھنے والی نوجوان نسل، جن میں پاکستانی نژاد نوجوان بھی شامل ہیں، کو فرانس کی جمہوری زندگی میں مکمل مقام حاصل ہے۔

اسی طرح رکنِ اسمبلی Romain Eskanazi نے زور دیا کہ فرانکو-پاکستانی نوجوانوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ مادام میئر Djida Techtach نے کہا کہ فرانکو-پاکستانی کمیونٹی نہایت اچھی طرح فرانس میں ضم ہو چکی ہے اور قومی زندگی میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ گونس شہر کے مئیر سیڈرک نے کہا کہ

پاکستانی نژاد افراد کی شرکت مقامی علاقوں کے لیے ایک بڑا اثاثہ ہے۔ گوساں ویل کے میئر عبدالعزیز  نے کہا کہ تنوع فرانس کے لیے ایک بڑی طاقت ہے۔

جبکہ پیئر فیت شہر کے نائب میئر فرید اید نے کہا کہ فرانکو پاکستانی کمیونٹی ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے مضبوط عزم رکھتی ہے۔ پاکستانی کمیونٹی نمائیندوں کا کہنا تھا کہ  فرانس میں پاکستانی نژاد کمیونٹی کو ایک مثبت اور فعال قوت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو ملک کی ترقی اور ہم آہنگی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔اور یہ ہمارے لئے فخر اور خوشی کا مقام ہے۔ تقریب کے آخر میں میزبان ڈاکٹر حمزہ تاج اور اصغر خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ آئیندہ بھی نوجوان نسل کی حوالہ افزائی کے لئے مثبت اقدامات کرتے رہیں گے۔           رپورٹ منیر احمد ملک۔   پیرس فرانس

Loading