Daily Roshni News

فرمان عالی شان۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو زانٹرنیشنل)رسولُ اللہ  صلّی اللہ علیہ وسلّم    نے ارشاد فرمایا: نماز نور ہے،صدقہ دلیل ہے،(قیامت کے دن جب انسان سے یہ سوال کیا جائے گا کہ مال کہاں خرچ کیا ؟ تو اس کے صَدَقات اس سوال کے جواب پر (دلیل) بن جائیں گے۔)صبر روشنی ہے اور قرآن تمہارے حق میں یا تمہارے خلاف دلیل ہے۔ ہر شخص اس حال میں صبح کرتا ہے کہ وہ خود کو بیچنے والاہوتا ہے، لہٰذا وہ اپنے آپ   کوآزاد کرتایا ہلاک کرتا ہے۔‘‘  ( مسلم،، ص۱۱۵، حدیث:۵۳۴)

انتخاب۔۔۔۔علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی

Loading