Daily Roshni News

فرمان عالی شان۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) نبیٔ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’جو شخص کسی مجلس میں  بیٹھا اور اس نے مجلس میں  بہت سی لَغْوْ باتیں  کیں  تو اٹھنے سے پہلے یہ کلام کہے ،اس کی لَغْوْ باتوں  کی مغفرت ہو جائے گی، ’’سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَ بِحَمْدِکَ اَشْہَدُ اَنْ لَّآ اِلٰـہَ اِلَّآ اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَ اَتُوْبُ اِلَیْکَ‘‘ یعنی اے اللہ! عَزَّوَجَلَّ، تیری پاکی اور حمد بیان کرتے ہوئے میں  گواہی دیتا ہوں  کہ تیرے سوا اور کوئی معبود نہیں ، میں  تم سے مغفرت طلب کرتا ہوں  اور تیری بارگاہ میں  توبہ کرتا ہوں ۔( ترمذی، ۵ / ۲۷۳، الحدیث: ۳۴۴۴)

انتخاب۔۔۔۔علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی

Loading