ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل) حضرت اُبی بن کعب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ جب رات کے دو تہائی حصے گزر جاتے تو نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ اٹھتے اور ارشادفرماتے’’ اے لوگو! اللّٰہ تعالیٰ کویاد کرو، اللّٰہ تعالیٰ کویاد کرو۔ (قیامت کا) پہلا نَفخہ آن پہنچا اور دوسرا نفخہ اس کے تابع ہو گا، موت آپہنچی ہے، موت اپنی ان تکالیف کے ساتھ آ پہنچی ہے جو اس میں ہیں ۔ ( ترمذی،، ۲۳-باب، ۴ / ۲۰۷، الحدیث: ۲۴۶۵)
انتخاب۔۔۔ علامہ غلام مصطفٰےنقشبندی