Daily Roshni News

فرمان عالی شان ۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) ‏‏حضرت سیِّدَتُنا درہ بنت ابی لہب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: حضور نبی اکرم صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم   ایک مرتبہ منبر اقدس پر جلوہ فرما تھے کہ ایک صحابی   رضی اللہ عنہ   نے عرض کی: یارسولَ اللہ    صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم   ! لوگوں میں سے سب سے اچھا کون ہے؟ ارشاد فرمایا: ’’لوگوں میں وہ شخص سب سے اچھا ہے جو کثرت سے قرآنِ مجید کی تلاوت کرے، زیادہ متقی ہو، سب سے زیادہ نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے والا ہو اور سب سے زیادہ صلَہ رحمی کرنے والا ہو۔‘‘(مسند احمد، ۱۰/ ۴۰۲، حدیث:۲۷۵۰۴)

انتخاب۔۔۔ علامہ غلام مصطفٰےنقشبندی

Loading