فرینڈز آف روشنی فورم نیدرلینڈز کے اراکین چوہدری اصغر ، راجہ فاروق ، چوہدری اکرام اور چوہدری بنارس کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی ۔
ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔ نمائندہ خصوصی ۔۔۔۔۔ عکاسی ۔۔۔۔۔ جاوید بٹ پیارا اور چاند ملک )گزشتہ روز بروز ہفتہ 11 اپریل 2026 کو فرینڈز آف روشنی فورم نیدرلینڈز کے زیر اہتمام اس اہم اراکین راجہ فاروق حیدر ، چوہدری اکرام الحق ، چوہدری محمد اصغر اور چوہدری بنارس علی کی سالگرہ اجتماعی طور پر دی ہیگ کے مقامی ریسٹورنٹ میں دھوم سے منائی گئی اور اس سلسلے میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے پرچموں سے خوبصورت ڈیزائن کیا گیا کیک خوشیوں کے ساتھ کاٹا گیا۔ فرینڈز آف روشنی فورم کے سربراہ جاوید عظیمی نے اس خوشی کے موقعہ پر سالگِرہ والوں کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعائیہ کلمات ادا کیا اور مذکورہ فورم کی جانب سے تحائف بھی پیش کئے ، جبکہ دو خصوصی تحائف برائے خدمت خلق جاوید عظیمی نے تالیوں کی گونج میں میاں عاصم محمود اور چوہدری محمد الیاس کو پیش کئے ۔ تقریب میں چوہدری محمد اقبال قاضیاں، جاوید بٹ پیارے، میاں عمران، راجہ سجاد حیدر ، چاند ملک اور میاں آفتاب نے شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ مبارکبادیں اور دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔
قبل ازیں مہمانان گرامی راجہ فاروق حیدر ، چوہدری اکرام الحق، چوہدری محمد اصغر اور چوہدری بنارس علی کا فرینڈز آف روشنی فورم کے اراکین کی جانب سے محبت بھرے انداز میں پھول پیش کر کے پر تپاک استقبال کیا گیا۔ اس پر مسرت موقعہ پر فورم کے اراکین کی تواضع لذت کام و دہن کے سلسلے میں گرما گرم لذیذ عمدہ ترکش کھانوں سے کی گئی، جس سے اراکین لطف اندوز ہوئے ۔ فرینڈز آف روشنی فورم نیدرلینڈز کی یہ خوبصورت تقریب اراکین کے ذہنوں پر اپنی یادوں کے گہرے انمٹ نقوش ثبت کر کے اپنے اختتام کو پہنچی ۔

![]()

