Daily Roshni News

فرینڈز روشنی فورم کی ہفتہ وار بیٹھک کے ساتھیوں کے لئے میاں آفتاب نے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا۔

ہالینڈ، فرینڈز روشنی فورم کی ہفتہ وار بیٹھک کے ساتھیوں کے لئے

 میاں آفتاب نے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا، مذکورہ فورم کے

ممبران نے کمیونٹی سینٹر دی ہیگ سے مالی تعاون بھی کیا ۔

چوہدری بنارس اور میاں عاصم نے اڑھائی، اڑھائی سو یورو جبکہ دیگر نے بھی مالی عطیات پیش کئے

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔ جاوید عظیمی ۔۔۔ عکاسی۔۔۔  جاوید بٹ پیارا )  فرینڈز روشتی فورم کے معزز ممبران ہر ہفتے با قاعدگی سے پاکستان اسلامک اینڈکلچر سینٹر دی ہیگ میں رات آٹھ بجے  آپس میں تبادلہ خیال کے لئے بیٹھک کرتے ہیں ۔26 جولائی2025 متذکرہ بیٹھک کا آغاز   چوہدری اکرام الحق نے اپنی دلنشیں آواز میں تلاوت قرآن سے کیا ، بعد ازاں جاوید عظیمی نے مختصر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس مرکز میں ہر ہفتے باقاعدگی سے بیٹھک کرتے ہیں  ۔جس کے باعث پانی ، بجلی ، گیس اور دیگر  اشیاء کا بھی استعمال ہوتا ہے لہذا ہمیں مرکز کےساتھ مالی تعاون کرنا چاہیے ۔ تمام معزز ممبران  نےمعاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اضافی مالی تعاون پر اتفاق کیا۔ اس سلسلے میں چوہدری بنارس نے 250 یورو میاں عاصم محمود نے 250 یورو ایک ممبر نے نام ظاہر نہ کرنے کی ہدایت پر 250 یورو جبکہ میاں آفتاب 50 يورو، جاوید عظیمی 20 یورو، میاں عمران 20 یورو ، جاوید بٹ پیارا 10 یورو، سجاد حیدر 5 یورو اور علی اعجاز نے بھی5 یورو کے عطیات پیش کئے۔ یادر ہے تین ساتھیوں نے 250 یورو کے حساب سے سال بھر کے عطیات جمع کرا دیئے ہیں جبکہ دیگر ساتھی بتدریج اقساط میں طے شدہ عطیات کی رقوم جمع کرواتے رہیں گے ۔ عطیات کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی میاں آفتاب کی جانب سے ساتھیوں کی تواضع پکوڑوں ، سموسوں اور پاکستانی دودھ پتی چائے سے کی گئی ۔ اس دوران ساتھیوں اور دوستوں کے مابین مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال جاری رہا ۔آخر میں تمام ساتھیوں نے میاں آفتاب کا ریفریشمنٹ کا انتظام و انصرام کرنے پرصمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں صحت و سلامتی اور خیر و برکت کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading