فلسطین ، لبنان اور ایران پر اسرائیلی حملوں کے خلاف عرب اسلامی سربراہ اجلاس کے اعلامیے کا مسودہ سامنے آگیا۔
اجلاس نے اسرائيل کی طرف سے غزہ کے شہریوں کو اجتماعی سزا دینے اور فلسطین میں نسل کشی کی مذمت کی جب کہ اسرائيل کی طرف سے غزہ میں بھوک اور فاقہ کشی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی بھی مذمت کی گئی ہے۔
اعلامیے میں قرار دیا گيا کہ عالمی برادری اسرائیل کے لیے ہتھیاروں کی برآمدات روکے اور ترسیل پرپابندی لگائے، اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنےکے لیے عالمی برادری کوآمادہ کیاجائے۔
اس سے پہلے اجلاس سے خطاب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہاکہ سعودی عرب فلسطین لبنان اور ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت اور خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری ایران کی سالمیت اور خود مختاری کے احترام کےلیے اسرائیل کو پابند کرے۔