Daily Roshni News

فلسطین کو تسلیم کرنے سے متعلق کینیڈا کے اعلان پر امریکا اور اسرائیل کا ردعمل سامنے آگیا

امریکا اور اسرائیل کا فلسطین کو تسلیم کرنے سے متعلق کینیڈا کے اعلان  پر ردِعمل سامنے آگیا۔

کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

کینیڈین وزیرِاعظم نے کہا کہ کینیڈا کا ارادہ فلسطینی اتھارٹی کے انتہائی ضروری اصلاحات کے عزم پر مبنی ہے، فلسطینی اتھارٹی طرز حکومت میں اصلاحات کے لیے پرعزم ہے۔

مارک کارنی نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی 2026 میں حماس کے بغیرعام انتخابات کا عزم رکھتی ہے، کینیڈا اس حقیقت کی مذمت کرتا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں تباہی پھیلانےکی اجازت دی۔

اسرائیل کا ردعمل

اسرائیل نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلق کینیڈا کے وزیر اعظم کے بیان کو مسترد کر دیا ۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ  کینیڈین حکومت کے مؤقف میں تبدیلی حماس کے لیے انعام ہے، اس سےغزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کو نقصان پہنچےگا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق کینیڈا کے مؤقف میں تبدیلی سے یرغمالیوں کی رہائی کے فریم ورک کو نقصان ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کا ردعمل

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ٹرمپ سمجھتے ہیں فلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے سے حماس کو انعام ملےگا،صدرٹرمپ نہیں سمجھتے کہ انہیں انعام دیا جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے فرانس اور برطانیہ بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر مشروط رضامندی ظاہر کر چکے ہیں ۔

Loading