Daily Roshni News

قبض:۔۔۔۔۔۔۔

قبض:۔۔۔۔۔۔۔
1۔ چار دانے انجیر، چھ دانے منقہ، دونوں کو ایک پیالی پانی میں رات کو بھگو دیں، نہار منہ انجیر اور منقہ کھا کر پانی پی لیں۔ زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، قبض اور بواسیر جڑ سے ختم ہو جائیں گے،. انشاءﷲ۔
2۔ نہار منہ شہد کا شربت ہمراہ پانچ چھ دانے خشک انجیر استعمال کریں۔ ہر کھانے کے بعد انجیر پانچ دانے کھائیں۔ قبض، بواسیر اور دمہ میں بہت مفید ہے، بلڈپریشر اور چربی پگھلاتا ہے۔ پانچ چھ ماہ استعمال کریں۔ انشاءﷲ آرام ہوگا اور ھر قسم کی دردوں کے لئے مجرب دوا ہے
3۔ مغزبادام 50 گرام، مویز منقہ 30 گرام، سقمونیا 10 گرام، پہلے سقمونیا کو کھرل کر کے سفوف بنائیں، پھر ایک ایک بادام ڈال کر کھرل کریں، پھر ایک ایک منقہ ڈال کر زوردار ہاتھوں سے کھرل کریں بعدہ جنگلی بیر کے برابر گولیاں بنائیں۔
رات کو سوتے وقت ایک گولی ہمراہ نیم گرم دودھ لیں، قبض کا نام و نشان نہ رہے گا انشاءﷲ۔
4۔ کھجور، آلوبُخارا خشک ہر ایک 150 گرام پانچ کپ پانی میں ڈال کر اُبال کر اس میں کھجور اور آلوبُخارا ڈال کر اُس وقت تک پکائیں جب تک گاڑھا نہیں ہو جاتا، بس تیار ہے۔ ٹھنڈا کر کے کُھلے منہ والی بوتل میں سنبھال لیں، صبح ناشتہ کے ساتھ 60 گرام ہمراہ نیم گرم دودھ استعمال کریں۔
قبض سے چھٹکارا اور پیٹ کی بیماریوں سے نجات مل جائے گی۔ قبض سے پیٹ میں کئی بیماریاں ہو جاتی ہیں، پاخانہ جسم سے مکمل طور پر نہیں نِکلتا، قبض کو جڑ سے ختم کرے گا انشاءﷲ بنائیں اور دعاؤں میں یاد رکھے.

Loading