Daily Roshni News

قطر کا 3 ہزار سے زائد افغان مزدروں کو ملازمتیں دینے کا فیصلہ

کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے قطر کی جانب سے 3 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان حکام نے رواں ماہ خلیجی ریاست قطر کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 3100 افغان مزدوروں کو قطر میں بھرتی کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت محنت کے ترجمان سميع اللہ ابراہیمی کا کہنا ہے درخواستیں جمع کرانے کا عمل منگل سے ملک بھر میں قائم مراکز میں شروع ہو چکا ہے۔

سميع اللہ ابراہیمی نے بتایا کہ بدھ تک کابل اور اس کے آس پاس کے صوبوں سے 8 ہزار 500 سے زائد افراد نے اپنے نام رجسٹرڈ کروائے جب کہ ملک بھر سے 15 ہزار 500 سے زائد افراد کی رجسٹریشن کی توقع کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صرف جنوبی شہر قندھار میں تقریباً 1000 افراد نے  اور ہرات میں  2000 کے قریب افراد نے درخواستیں دیں۔

طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ملازمتیں ملک میں شدید غربت اور بے روزگاری کے خلاف لڑنے میں مددگار ہوں گی۔

Loading