قلندر بابا اولیاء رحمۃ اللہ علیہ؛
ماہانہ27ویں فاتحہ و لنگر 🪔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ قلندر بابا اولیاء رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔ ماہانہ27ویں فاتحہ و لنگر)یہ بات اب پردہ نہیں رہی کہ 5ہزار 110 دن رات کو اگر گھنٹوں سے ضرب دیا جائے اور 22 ہزار 646 گھنٹوں کو منٹ سے ضرب دیا جائے تو ہر منٹ پر ایک بات شاگرد نے اپنے روحانی استاد سے سنی ہو تو 73 لاکھ 58 ہزار 4 سو باتیں مراد سے مرید کو منتقل ہوئی ہیں🌿
قلندربابا اولیاء رحمۃ اللّٰہ علیہ نے فرمایا 💕
°°° کسی کو بنانے کیلئے اپنا سب کچھ کھونا پڑتا ہے۔ سچا استاد وہ ہے جو شاگرد کی طرز فکر اللہ تعالیٰ کی طرز فکر کے مطابق بنا دے۔
°°° اللہ تعالیٰ باہر نہیں ہر شخص کے اندر ہے۔ جو چیز باہر نہیں ہے اس کو باہر ہزاروں سال بھی ڈھونڈا جائے ، نہیں ملے گی۔
°°° ہر بیج ہر گٹھلی ازل تا ابد اپنی نوع اپنے خاندان کا ایک ریکارڈ ہے۔
°°° بچوں کو خود سلام کیجئے کہ تا کہ بچوں کے اندر دوسرے لوگوں کی بھلائی چاہنے کی عادت پختہ ہو جائے۔ رسول اللّٰہﷺ کا ارشاد ہے:
’’وہ آدمی اللہ سے زیادہ قریب ہے جو سلام میں پہل کرتا ہے۔ ‘‘
°°° اسلام، سائنس اور ریسرچ میں کہیں بھی ٹکراؤ نہیں ہے۔ یہ تینوں باہم مربوط ہیں۔ سینکڑوں مسلم سائنسدانوں نے قرآن میں موجود مخفی علوم اور انوار سے استفادہ کر کے سائنسی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ قرآن میں تسخیری فارمولوں اور مطالعہ کائنات سے متعلق 756 آیتیں ہیں