قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
گزشتہ ماہ 6 ستمبر کو محمد حارث نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی خوشخبری سنائی تھی اور ساتھ ہی اپنی کچھ تصویریں بھی شیئر کی تھیں۔
تاہم بدھ کو محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے، بارات کی تقریب میں دوستوں اور رشتےداروں نے شرکت کی۔
قومی کرکٹر کے بھائی محمد انس نے بتایا کہ محمد حارث کی شادی فیملی میں ہوئی ہے، ان کے ولیمے کی تقریب کل ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد حارث کی خوشحال زندگی کے لیے دعا گو ہیں۔