وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے روسی خام تیل بردار جہاز کے کراچی بندرگاہ پہنچنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ میں نے قوم سے اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے اور روس سے رعایتی خام تیل لے کر پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس جہاز سے کل سے روسی تیل نکالنا شروع کیا جائے گا، آج ایک انقلابی دن ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ خوشحالی، اقتصادی ترقی اور انرجی سکیورٹی کی جانب ایک ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں، یہ پاکستان کیلئے روسی تیل کا پہلا کارگو اور نئے پاک روس تعلقات کا آغاز ہے۔
وزیراعظم کا کہناتھاکہ ان تمام لوگوں کوسراہتا ہوں جو اس قومی کوشش کا حصہ رہے اور روسی تیل کی درآمد کو حقیقت میں بدلنے میں اپنا حصہ ڈالا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے تاریخ رقم کردی اور پہلا روسی خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا ہے۔