لوہا۔۔۔؟
)قسط نمبر(2
تحریر۔۔۔حامد ابراہیم
بشکریہ ماہنامہ قلندر شعور ستمبر 2019
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔لوہا۔۔۔تحریر۔۔۔حامد ابراہیم)لو ہے کے حیاتیاتی خواص: زمین پر موجود تقریبا تمام قسم کے جانوروں اور پودوں کی زندگی میں لوہے کا اہم اور عملی کردار ہے۔ صحت مند آدمی کے جسم میں اوسطاً تین سے چار گرام تک لوہا موجود ہے۔ خون کے خلیات میں لوہے کے بغیر خون کا وجود ممکن نہیں ۔ لوہے کے مرکبات پر مشتمل ایک پروٹین ہیموگلوبن خون کا اہم جزو ہے جو آکسیجن دوسرے خلیات تک پہنچاتا ہے۔ اس طرح عضلات میں تنفس کا عمل جاری رہتا ہے۔ بالغ مرد اور عورت کو روزانہ 10 سے 18 ملی گرام لوہے کی ضرورت ہے ۔ جسم میں لوہے کی کمی کی وجہ سے خون کی کمی (انیمیا) کے مرض کا خطرہ ہے ۔ آدمی کے علاوہ چوپایوں اور دوسرے جانوروں میں لوہے کی اہمیت ناگزیر ہے۔
مقدار کے اعتبار سے لوہا زمین میں پائے جانے والے وافر عناصر میں اہم ہے۔ ارضیاتی ماہرین کے مطابق زمین کے مرکز کے بیرونی اور اندرونی حصے پرتوں پر مشتمل ہیں ۔ زمین کے اوپری پرت ، قشرارض میں فراوانی کے اعتبار سے عناصر کی ترتیب پڑھیں۔
ا۔ آکسیجن (Oxygen)
۲۔ سلیکان (Silicon)
۳۔ایلومینیم (Aluminium)
۴۔ لوہا (Iron)
۵۔ کیلشیم (Calcium)
لوہا اور سائنسی ترقی :
ایجادات اور ایجادات میں ارتقا سے معمولات میں تیزی آگئی ہے۔ ذرائع آمد ورفت ، مواصلات صنعت اور تعمیرات وغیرہ کے شعبوں میں نمایاں تبدیلیاں ہو چکی ہیں ۔ ترقی کے اس کھیل میں لوہے کی حیثیت مرکزی اور بنیادتی ہے۔ معاشی لحاظ سے مضبوط اقوام اس لئے ترقی یافتہ ہیں کہ انہوں نے لوہے کے خواص کو جاننے اور اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔
محترم عظیمی صاحب فرماتے ہیں، ہمارے اسلاف قرآن سے ہی تمام ایجادات اور سائنسی فارمولے بناتے تھے۔ یہ تفکر ہی تھا جس نے ان کے ذہن کے بند در بیچے اور نئے راستے کھول دیئے تھے۔ کچھ عرصہ قبل جب میں امریکا میں تھا وہاں کئی اسٹیٹس میں گیا۔ میں نے غور کیا کہ ان لوگوں کی اس مادی ترقی کا کیا راز ہے؟ میں نے دیکھا کہ وہ عصر تھا لو ہا۔ اگر وہاں 110 منزلہ عمارت کھڑی ہے تو اس کا پورا ڈھانچا ( نقشہ ) لوہے کا ہے۔ اگر انڈر گراؤنڈ ریلوے اسٹیشن ہیں تو سب لو ہے اور کنکریٹ سے بنے ہوئے ہیں۔ پل اوپر نیچے بنے ہوئے ہیں تو وہ لوہے کی کارفرمائی ہے، جہاز اور ہر قسم کی مشینوں میں بھی بنیادی عنصر لوہا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: اور ہم نے لوہا نازل کیا۔ اس میں شدید سختی اور لوگوں کے لئے فوائد ہیں۔” (الحدید : ۲۵)
سائنسی ایجادات پر غور کریں کسی نہ کسی درجہ میں لوہےہے۔ کا استعمال ہے اور ایجادات کا پس منظر تفکر . ٹیلی فون، ریڈیو، ٹیلی ویژن ایک دن میں ایجاد نہیں ہوئے ، سالوں تک بے شمار لوگوں کی خیال آزمائی ، تفکر اور تجربات کے بعد وجود میں آئے ہیں۔ اگر مسلمان نظر نہیں کریں گے تو یہ جتنے محروم اب ہیں اس سے کہیں زیادہ مفلوک الحال ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ حاکم ہیں، خالق ہیں، رب ہیں۔ اگر آپ اللہ تعالی کو پہچاننا چاہتے ہیں تو کائناتی نظام میں تفکر کریں ۔ ارشاد باری تعالی ہے:
جو لوگ میرے لئے جد و جہد کرتے ہیں میں ان کے لئے اپنی راہیں کھول دیتا ہوں۔“ (العنکبوت : ۶۹)
قدیم ادوار کے بنے ہوئے لوہے کے بنیادی نوعیت کے آلات ، ہتھیار اور اوزار وغیرہ کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ لوگ لوہے سے مختلف قسم کے فولاد بنانے کے اصولوں سے واقف تھے۔ علاوہ ازیں وہ لوہے سے متعلق ایسی ٹیکنالوجی کا علم رکھتے تھے جو حیرت انگیز ہے۔ قرآن کریم میں بادشاہ ذوالقرنین کا واقعہ بیان ہوا ہے۔ جب دو پہاڑوں کے درمیان پہنچا تو اسے ان کے پاس ایک قوم ملی جو مشکل سے کوئی بات سمجھتی تھی ۔ ان لوگوں نے کہا، اے ذوالقرنین ! یا جوج اور ماجوج اس سرزمین میں فساد پھیلاتے ہیں ، تو کیا ہم تجھے کوئی ٹیکس اس کام کے لئے دیں کہ تو ہمارےاور ان کے درمیان ایک بند تعمیر کر دے؟ اس نے کہا، جو کچھ میرے رب نے مجھے دے رکھا ہے وہ بہت ہے۔ تم بس محنت سے میری مدد کرو۔ میں تمہارے اور ان کے درمیان بند بنائے دیتا ہوں ۔ مجھے لو ہے کی چادر میں لا دو ۔ آخر جب دونوں پہاڑوں کے در میان خلا کو اس نے پاٹ دیا تو لوگوں سے کہا کہ اب آگ دہکاؤ ۔ حتی کہ جب چادر میں آگ کی طرح سرخ ہو گئیں تو اس نے کہا، لاؤ اب میں اس پر پچھلا ہوا تانبا انڈیلوں گا ۔ یا جوج ماجوج اس پر چڑھ کر نہ آسکتے تھے اور اس میں نقب لگانا ان کے لئے اور بھی مشکل تھا۔ ذوالقرنین نے کہا، یہ میرے رب کی رحمت ہے مگر جب میرے رب کے وعدہ کا وقت آئے گا تو وہ اس کو پیوند خاک کر دے گا اور میرے رب کا وعدہ برحق ہے ۔(الكيف : ۹۳ – ۹۸)
قارئین ! غور کریں کہ آیت میں لوہے اور تانبے سے متعلق دھات کاری کی سائنس، وسیع اور عظیم منصو بہ یعنی دو پہاڑوں کے درمیان پہاڑی چوٹیوں کی بلندی تک لوہے کے تختوں سے دیوار کی تعمیر، اس پر پگھلا ہوا تا نبا انڈیل کر دیوار کو یک جان اور زنگ سے محفوظ کرنا ، دھاتوں کی تخلیص (refining) کا عمل اور اتنی وسیع و بلند دیوار کی تعمیر میں استعمال ہونے والے آلات اور ٹیکنالوجی ۔ یہ سب اس دور کے ترقی یافتہ ہونے کی دلیل ہیں۔
بشکریہ ماہنامہ قلندر شعور ستمبر 2019