Daily Roshni News

لیلتہ القدر کی بابرکت تقریب پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں منعقد کی گئی۔

ہالینڈ، لیلتہ القدر کی بابرکت تقریب تزک و احتشام سے

پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں منعقد کی گئی۔

 خواتین و حضرات اور نوجوانوں کی بھر پور شرکت ۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔ جاوید عظیمی) ماہ رمضان کی 27 ویں شب کی بابرکت روحانی تقریب زیر اہتمام پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی   ہیگ کی جامع مسجد میں منعقد ہوئی۔ اس  رات میں حافظ ناظم رضا نے نماز تراویح کے جاری تسلسل کو مکمل کیا۔ علامہ سید عرفان شاہ  نوشاہی قادری نے متذکرہ قدروں والی رات کی اہمیت اور فضیلت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔لیلتہ القدر کی اِس روحانی تقریب میں پاکستان کمیونٹی کی مختلف مکاتب فکر کے خواتین و حضرات اور نوجوانوں نے بھر پور شرکت کر کے بابرکت رات کے فیوض و برکات سے اپنے قلوب و اذہان کو منور کیا ۔ جشن نزول قرآن کی خوشی میں شرکائے تقریب کی تواضع مٹھائی سے کی گئی۔

Loading