ماحول دوست مرد
انتخاب ۔۔۔۔۔ چوہدری اکرام الحق
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ ماحول دوست مرد۔۔۔ انتخاب ۔۔۔۔۔ چوہدری اکرام الحق)مرد حضرات سے ایک گذارش کرنا چاہوں گی کہ معاشرے کے ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے کیلئے آپ اپنا مثبت کردار ضرور ادا کریں۔۔ ہمارے معاشرے میں عمومی طور پر مرد حضرات خواتین کی عزت کرتے ہیں اور ان کیلئے وبال کا باعث نہیں بنتے، لیکن کچھ مرد حضرات معاشرے میں عزاب کی مانند ضرور مسلط ہیں۔۔
انہی مرد حضرات کو چاہئے کہ اپنے ہاتھوں اور زبانوں کو کنٹرول میں رکھیں، کوشش کریں کہ ایسی زبان استعمال نہ کریں جسے عرف عام میں گالم گلوچ کہا جاتا ہے۔۔ بدزبان شخص کسی جگہ بھی پسند نہیں کیا جاتا۔۔ دوسرا کام یہ کرنا ہے کہ سڑکوں اور بازاروں میں گھومتے پھرتے ہوئے خواتین کیلئے مصیبت نہ بنیں، رش میں کسی خاتون کو غلط طریقے سے چھونے سے آپ سونے کے نہیں بن جاتے ہاں کچرا ضرور سمجھے جاتے ہیں۔۔
غصے والے اور دبنگ مرد حضرات کے ساتھ ساتھ سادہ مزاج مرد بھائیوں سے گزارش ہے کہ آپ اپنے گھر میں دوستانہ ماحول بنا کر رکھیں یہ آپ کیلئے اور آپ کی فیملی کیلئے بے حد فائدہ مند ثابت ہو گا۔۔۔
اس کیلئے بہت ضروری ہے کہ “گھر داری اور کچن کے کام صرف خواتین کا ہی فرض ہے” والی سوچ کو سب سے پہلے اپنے دماغ سے نکال باہر پھینکیں، اپنے چھوٹے موٹے کام خود کر لیا کریں۔۔ اگر پانی پینے کو دل کر رہا ہے تو اٹھ کر پی لیں۔۔ دوبارہ گلاس اپنی جگہ پر رکھ دیں۔۔
ہو سکے تو رات کی چائے خود بنانے کی عادت ڈالیں اور گھر کی خواتین کیلئے بھی بنا دیا کریں، کچن میں کام کے دوران کھلارا نہ ڈالیں۔۔ برتن ساتھ کے ساتھ دھو کر رکھتے جائیں۔۔
اپنے کپڑے خود استری کرنے کی عادت ڈالیں۔۔ اگر اجرت پر یہ کام ہو رہا ہے تو پھر ٹھیک ہے۔۔
واش روم میں وائپر لگانے سے آپ کی مرادنگی کمزور نہیں ہو جائے گی، یہ کام بھی کر لیا کریں۔۔ آج کسی کی بیٹی کی زندگی آسان کریں گے تو کل کو آپ کی بیٹی کیلئے بھی اللہ آسانیاں پیدا فرمائے گا۔۔
اپنے جوتے، کپڑے، تولیہ اور پرس وغیرہ ادھر ادھر مت پھینکیں، آپ اکشے کمار نہیں ہیں۔۔
کام سے واپسی پر کوشش کریں کہ باہر کی ٹینشن باہر پھینک کر گھر جائیں۔۔ شادی شدہ ہیں تو یہ چیز گھر میں بھی مل جائے گی، آپ سلمان خان نہیں ہیں۔۔
بیگم سے پیار محبت سے بات کیا کریں، بیگم کی کھل کر تعریف کیا کریں، اگر وہ خوبصوت نہیں بھی ہے تو بھی اپنے الفاظ سے اسے اچھا فیل کرایا کریں، ہر مرد وکی کوشال جیسا لکی نہیں ہوتا۔۔😉
اپنی آمدنی کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کریں
آپ زندگی میں کچھ دینے والے بنیں
سب کچھ لینے والے ہرگز نہ بنیں
باقی بات رہی زندگی کی
وقت نے گزرنا ہی ہے اور گزر رہا
اپنی لائف کو سادہ اور اسان بنائیں
مرنے سے پہلے تھوڑا سہی مگر بھرپور جئیں۔۔۔
شکریہ 🙂