ماخوذ از کتاب :- اللہ کے محبوب ﷺ
تحریر ۔۔۔ خواجہ شمس الدین عظیمیؒ
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ ماخوذ از کتاب :- اللہ کے محبوب ﷺ۔۔۔ تحریر ۔۔۔ خواجہ شمس الدین عظیمیؒ)حضور پاک ﷺ کے لئے قرآن پاک میں ارشاد ہے۔
وَمَا ارسلنك الا رحمت للعالمین
* اے محمد ﷺ ! ہم نے آپ کو عالمین کے لئے رحمت بنا کر بھیجا۔
عالمین کا رب اللّٰہ ہے۔ ایک مکمل طاقت ، توانائی ، نورُٗ علٰی نور ہے۔ نور ایسی روشنی ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ اللّٰہ کی تجلی کے حامل رسول اللّٰہ ﷺ ہیں۔ جنہیں اللّٰہ تعالٰی نے خود منتخب فرمایا اور منتخب کر کے سارے انوار اور روشنیاں حضور پاک ﷺ کے اندر منتقل کیں اور حضور پاک ﷺ سے ساری کائنات کو تقسیم کرائیں……… میں عالمین کا رب ہوں۔میں آپ ﷺ کو ساری عالمین کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ اور آپ ﷺ کے ذریعے حیات ، وسائل ،علم ، صلاحیت یا کائنات میں جو کچھ بھی ہے وہ تقسیم کرتا ہوں۔
کائنات ایک دنیا کا نام نہیں ہے بلکہ ہماری دنیا کی طرح آر و دنیائیں ہیں۔ کتاب قلندر شعور میں تفصیل اس طرح بیان ہوئی ہے —
-ایک کتاب المبین ہے۔
قرآن پاک میں کتاب المبین کا تذکرہ اس طرح بیان ہوئی ہے:
المرا۔ تلك آیت کتاب المبین
– پھر لوح محفوظ ہے۔
بل ھوا قرآن مجید فی لوح محفوظ
دونوں کا الگ الگ تذکرہ قرآن پاک میں موجود ہے۔
علم لدنی کے حامل، سیدنا محمد رسول اللّٰہ ﷺ کے وارث ، اہل بیت اویاء اللّٰہ روحانی علوم کی تشریح میں فرماتے ہیں:
ایک کتاب المبین میں۔۔۔۔۔۔۔تیس کروڑ لوح محفوظ ہیں۔ہر لوح محفوظ میں۸۰ ہزار حضیرے ہیں۔
ہر حضیرےمیں ایک کھرب مستقل آباد نظام شمسی ہیں ۔
ہر نظام شمسی میں سات ،نو، گیارہ یا تیرا سیا رے اور ستا رے ہیں۔
کمپیوٹر سے بھی حساب نہیں لگا یا جا سکتا کہ کتاب المبین میں کل کتنی زمینیں،کہکشانی نظام چاند اور سورج کی زندگیاں ریکارڈ ہیں۔اللہ تعالٰی نے اس نظام میں انوار تقسیم کرنے کیلے جس ذات کا انتخاب فرمایا وہ رسو ل اللہﷺ ہیں یہاں غور و فکر کی ضرورت ہے کہ آپﷺکو اللہ تعا لی نے رحمت للعالمین فرما یا ،رحمت الد نیا نہیں کہا!
۰اے محمد ﷺ ہم نے آپﷺکو عا لمین کے لے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔
ان عا لمین میں انسانوں کے علاوہ اور مخلو قات بھی آباد ہیں۔ کہیں مخلوق ٹرانسپیرنٹ ہے۔ کہیں سیاہ ہے اور کہیں نورانی ہے ۔ان تمام عالمین میں جہاں کہیں بھی یہ بے شمار مخلوقات آبادہیں وہاں حضور پاکﷺرحمت للعالمین ہیں۔
آپﷺاس مادی دنیا میں بشر ہیں اور اُسدنیا میں جہاں روشنی کی مخلوق آباد ہے بَحیثت روشنی حضورﷺ بشر ہیں ۔ فرشتوں کی دنیا میں جہاں نورانی مخلو ق آباد ہے حضورﷺ بشرہیں۔یعنی حضور ﷺ بَُحثیت نور بشر ہیں۔ یعنی حضور پاک ﷺ جس عا لم میں ہیں چاہیے وہ مادی ہو، روشنی کا عا لم ہو یا ٹرانسپیرنٹ عالم ہو ، بَحثیت بشر کے موجود ہیں اور ان عالمین میں اللہ کی تجلیات و انوار اور روشنی lnsplreہوتی رہتی ہے ۔کسی بھی طرح الفاظ میں حضور پاکﷺ کی تعریف بیان نہیں ہو سکتی ۔
( ماخوذ از کتاب :- اللّٰہ کے محبوب ﷺ
تحریر :- خواجہ شمس الدین عظیمی )