Daily Roshni News

مارگلہ اور دریائے سواں میں بننے والی سوسائٹیاں اسلام آباد کے زیر آب آنیکی وجہ ہیں، معاملہ قومی اسمبلی میں پیش

پاکستان پیپلز  پارٹی ( پی پی)  کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے اسلام آباد کے کئی  رہائشی علاقوں کے زیرآب آنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا۔

 پی پی کی شاہدہ رحمانی نے  قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑیوں کے ساتھ اور دریائے سواں میں آبی گزرگاہ میں سوسائٹیاں بن رہی ہیں ، جن کی وجہ سے آج بھی اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب ہیں۔

 پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی نے سوال  کیا کہ کیا حکومت آبی گزرگاہوں میں سوسائٹیزکی تعمیر روکنے کے لیے کوئی اقدامات کر رہی ہے ؟

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی شذرہ منصب علی نے جواب دیتے ہوئے کہا  کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔

شذرہ منصب علی  کا کہنا تھا کہ  حکومت سیلابی پانی کو محفوظ بنا کر استعمال کرنے اور تجاوزات کے خاتمے پر کام کر رہی ہے جبکہ بارش کا پانی ذخیرہ کرکے اسے کارآمد بنایا جائے گا۔

Loading