Daily Roshni News

ماورائے سراب۔۔۔ تحریر۔۔۔پروفیسر احمد رفیق  اختر

ماورائے سراب

تحریر۔۔۔پروفیسر احمد رفیق  اختر

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ ماورائے سراب۔۔۔ تحریر۔۔۔پروفیسر احمد رفیق  اختر)مَن یُّطِعِ الرَّسُولَ فَقَد اَطَاعَ اللہَ” (۸۰:۴) (جس نے رسول اللہﷺ کی اطاعت کی درحقیقت اس نے اللہ کی اطاعت کی)۔ کمال کی بات یہ ہے کہ اللہ نے اپنے آپ کو بعد میں کر لیا اور پہلے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کو لے آیا۔ Order of precedents تبدیل کر دیا۔ آپ کو معلوم ہے کہ کیوں؟ اس لیے کہ اللہ سے تو واسطہ ہی نہیں پڑتا، نہ کسی direct شرع سے واسطہ پڑتا ہے۔ پہلے تو ہم اس بات کو مانتے ہیں جو اللہ کا رسولﷺ ہمیں عطا کرتا ہے۔

سب سے پہلے تو رسول اللہ ﷺ نے ہمیں بتایا کہ خدا ہے ورنہ ادھر تو چھٹی تھی ساری۔۔۔۔۔ اور ہمہ تن ہم اسے خیال اور سراب سمجھتے تھے۔ اللہ کے رسولﷺ نے کہا کہ خدا ہے تو ہم نے کہا کہ ‘خدا ہے’۔ “لا الہ الا اللہ” پھر اس نے کہا کہ وہ ایک ہے، ہم نے کہا کہ ‘ایک ہے’۔  پھر اس نے کہا کہ قرآن اس کا ہے ہم نے کہا کہ ‘قرآن اس کا ہے’۔ پھر کہا کہ میں اس کا رسول ﷺ ہوں ہم نے مانا کہ آپ اس کے رسولﷺ ہو۔ اس نے کہا کہ میری بات ماننا بہت ضروری ہے اس لیے اب اللہ کی باری تھی یہ کہنے کی جو رسولﷺ کی اطاعت کرے اس نے سمجھو میری اطاعت کی۔ جس نے رسولﷺ کی بات مانی،اس نے میری بات مانی۔

Maawaray Sarab

Page #105

Prof. Ahmed Rafique Akhter.

Loading