Daily Roshni News

ماں کی دانشمندی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )لڑکی نے ایک دن اپنی ماں سے اپنے عاشق کے ساتھ ہم بستر ہونے کی اجازت مانگی۔۔۔

‏عقلمند ماں نے کچھ سوچ کر بیٹی سے اجازت دینے کیلئے ایک شرط پر ایک ہفتہ کی مہلت مانگ لی۔۔۔

‏شرط یہ کہ ۔۔۔۔

‏وہ بادشاہ کے محل کے سامنے رُکے، اور جب بادشاہ اپنے قافلہ سمیت محل سے نکلے تو ایک بے ہوش انسان کی طرح خود کو اسکے سامنے گرا دے۔۔۔ اور جو گزرے وہ ماں کو سنائے۔۔۔

‏لڑکی نے ایسا ہی کیا تو بادشاہ خود گھوڑے سے اترا اور خود ہی اسکی حالت درست کی اور پھر اسے اچھی حالت میں گھر پہنچانے کا حکم دیا۔۔۔

‏ماں نے دوسرے دن بھی ایسا کرنے کا کہا! چنانچہ لڑکی نے ایسا ہی کیا۔ اس دفعہ بادشاہ نے اسکی طرف کوئی توجہ نہیں دی اور اسے اپنے حال پر چھوڑ کر آگے بڑھا۔۔ وزیر نے بھاگ کر لڑکی کو سنبھالا اسکی حالت درست کی اور آگے بڑھ گیا۔۔۔

‏تیسرے دن لڑکی نے خود کو وزیر کے سامنے گرایا، لیکن اس دفعہ وزیر نے بھی کوئی توجہ نہیں دی۔ دستے کے کمانڈر نے آگے بڑھ کر اسے جاکر اسے سنھبالا دیا۔۔۔

‏چوتھے دن ایسا کرنے پر کسی ایک سپاہی نے سنبھلا کیوں کہ کمانڈر نے آج اسکی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔۔۔

‏پانچویں دن عام راہگیر نے اسے اٹھایا۔۔۔

‏چھٹے دن لوگوں نے پاؤں مار مار کر اسے راستے سے ہٹایا۔۔ راہ چلتے بھکاری نے اسے سنبھالا ۔۔۔

‏ساتویں دن انسانوں کے بجائے ایک کتا اسکے چہرے کو چاٹنے لگا۔۔۔

‏ماں نے بیٹی کو سمجھاتے ہوئے کہا، کہ بالکل اسی طرح معاشرے میں جب کوئی گرتا ہے، تو سب سے پہلے کوئی امیر شخص یا کوئی بگڑا امیر زادہ اس کی عزت نوچتا ہے۔۔۔

‏پھر وہ اسکو اپنے سے کمزوروں کیلئے چھوڑ دیتا ہے۔۔اسی طرح ہوتے ہوتے ایک دن وہ گلی کے کتوں (لفنگوں) کیلئے ایک سستا مال بن جاتا ہے۔۔

‏لڑکیو! اپنی عزت کی حفاظت کریں اور ایرے غیرے شخص کی باتوں میں آکر اپنی حیا پامال نا کریں۔ حضرت حسین رضي الله عنه نے ارشاد فرمایا کہ ” عورت کا پردہ کرنا شہید کے خون سے بھی افضل ہے..” اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سوچیں کہ آپ کس قدر خوش قسمت ہیں کہ شہید کے خون سے افضل آپ کے پردے کو رکھا گیا ہے، اپنے ہاتھ سے اپنا ایمان ضائع نا ہونے دیں اور لڑکوں کے لئے کہوں گی کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہے کہ”پرہیزگار مردوں کیلئے پرہیزگار عورتیں ہیں، پرہیزگار عورتیں کیلئے پرہیزگار مرد ہیں۔” اگر آپ اپنی شریکِ حیات نیک چاہتے ہیں تو خود کو بھی گناھوں سے پاک رکھیں۔

Loading