Daily Roshni News

ماہ صیام کے لیل و نہار – – – تحریر — جاوید عظیمی

ماہ صیام کے

لیل و نہار۔۔۔!!

تحریر۔۔۔جاوید عظیمی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔ ماہ صیام ، لیل و نہار – – – تحریر — جاوید عظیمی )اللہ تعالیٰ نے اپنی آخری آفاقی مقدس کتاب قرآن مجید میں سورۃ بقرہ کی آیت نمبر 183 میں ارشاد فرمایا ہم نے تم پر روزے فرض کئے جس طرح تم سے قبل اقوام پر تاکہ تمہیں پر ہیز گاری ملے ۔ اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے پرہیزگاری کو مرکزی نقطہ بنایا ہے۔ پرہیز گاری کے حصول کے لئے رب کائنات نے  روزہ دار کی مادی زندگی کو متوازن بنانے اور روح کی بالیدگی کے لئے رمضان المبارک میں مکمل نظام فراہم کیا ہے۔ اگر روزے دار دیئے گئے نظام پر عمل کرلے تو اس کی دنیا وی اور اخروی زندگی سنور جاتی ہے ۔

ماہ صیام کے نظام کے مطابق جب روزہ دار 13 یا 16 گھنٹے بھوک، پیاس کی شدت سے گزرتا ہے تو اس کو غریبوں کی بھوک اور پیاس کی شدت کا احساس ہوتا ہے۔ جب یہ احساس عروج پر آجاتا ہے تو پھر روزہ دار غریبوں کی امداد کرنے میں تا خیر نہیں کرتا۔

ماہ صیام میں دیئے گئے نظام پر عمل پیرا ہونے والے مسلمان کی مادی زندگی میں توازن ، دوسروں کے لئے احساس جبکہ مہینہ بھر کثرت عبادات کی باقاعدگی  کے باعث قلبی سکون اور روح کی بالیدگی کے لئے کثیر تعداد میں  سامان بھی   میسرہوتا ہے۔ اللہ تعالٰی ہمیں ماہ صیام کے نظام پر عمل پیرا ہو کر ا پر ہیز گاری کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق جمیل عطا فرمائیں۔ آمین ثمہ آمین۔

Loading