محافل عید میلاد النبیﷺ
زیر اہتمام ، منہاج القرآن دی ہیگ
رپورٹ۔۔۔۔محمد جمیل
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد جمیل)منہاج القران دی ہیک میں ولادت باسعادت سید الانبیاء رحمت اللعالمین کی تقریبات بسلسلہ” عید میلاد النبی ﷺ کی رپورٹ
جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام
کہتے ہیں کہ” عید” رب کی رحمت. خوبصورت خوشی جشن راحت سکون .محبت .انکساری .شفقت و محبت. رحم دلی اور خیر و برکت کی
ساعت کا نام ہے اور کہتے ہیں کہ یہ ہر سال لوٹ کر اتی ہے. ہر مومن بخوبی جانتا ہے کہ اللہ تبارک و تعالی کی تمام مخلوق میں سب سے اول افضل و اعلی ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس مبارک ہے اپ جیسا کوئی اور نہیں ہے بلکہ ان کے مثل بھی نہیں ہیں اور تا قیامت نہ ہی ہوگا.عید میلاد النبی ﷺ کائنات کی سب سے بڑی عید ہے اور تمام عیدیں اسی عید کا صدقہ و طفیل ہیں
تحریک منہاج القران دی ہیک میں ولادت باسعادت سید الانبیاء رحمت اللعالمین کی تقریبات بسلسلہ” عید میلاد النبی ﷺ ” یکم ربیع الاول لے کر 12 ربیع الاول تک روزانہ کی بنیاد پر پروقار محفل ذی وقار کا انعقاد کیا گیا-اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت و عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے.
پندرہ سو سالہ جشن ولادت باسعادت رسول کریم حضرت محمد ﷺ کے موقع پر تقریبات میں ہر روز عید میلاد النبی ﷺ میں سب سے پہلے محفل نعت کے ذریعے عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کیے جاتے رہے ہیں.
منہاج القرآن NL فاؤنڈیشن ہالینڈ میں ایک کثیر الجہتی اسلامی تنظیم ہے جو انسانی، تعلیمی، روحانی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے محبت، امن اور علم کے پیغام کو پھیلانے کے لیے وقف ہے. نسل نو کی ذہنی و فکری آبیاری اور تعلیم و تربیت کے لیے کوشاں ہے اور اسی مقصد کے تحت قومی، بین الاقوامی اور مذہبی ایام پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کرتی ہے جن کا مقصد نئی نسل میں اکابرین پاکستان سے محبت اور جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینا ہے اور ان میں حب رسول کریم ﷺ کو پروان چڑھانا ہے. اور روحانی اجتماعات خاص لمحات ہیں جہاں روح کی پرورش ہوتی ہے۔ منہاج القرآن خصوصی تقریبات کا اہتمام کرتی ہے.
تقریبات کے دوران اپنے 10 مفصل خطابات میں مولانا حافظ علامہ یاسر نسیم فرماتے ہیں کہ میلاد شریف کا لفظ ہر اس مجلس و محفل میں بولا جاتا ہے جس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تشریف اوری کا بیان اور ان کا مبارک ذکر ہو
دنیا کے تمام مسلمان اللہ کریم کے پیارے حبیب تاجدار مدینہ سرور کونین کا جشن میلاد منا کرمحبت و عقیدت اور ولادت مصطفی کی خیرات کے حقدار ٹھہرتے ہیں .ولادت باسعادت مصطفی کریم کی خیرات دنیا اور اخرت میں کامیابی و کامرانی کی ضامن ہے .
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری فرماتے ہیں کہ منہاج القران معاشرے میں خواتین و نوجوانوں کے ساتھ مذہبی اعتدال پر کام کرتی ہے، خواتین کے حقوق کو فروغ دیتی ہے اور سماجی بہبود اور انسانی حقوق کو فروغ دیتی ہے۔ شیخ الاسلام محمد طاہرالقادری کی کتابیں انسانی زندگی سے متعلق تمام موضوعات کا احاطہ کرتی ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 1000 سے زائد کتابیں لکھی ہیں. یہ تصانیف قرآن، حدیث، فقہ، عقیدہ، تفسیر، تصوف صورت اور سیرت محمدی کے موضوع پر تصانیف لکھی ہیں اور دیگر متعلقہ روایتی علوم پر بے شمار کتابیں تحریر کی ہیں
دوسرے مذہبی اسکالرز جن میں علامہ نذیر احمد خان قادری صاحب.
علامہ احمد رضا خان قادری صاحب. علامہ مفتی عاصم شبیر صاحب اور قاری سیف الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی ذات مقدس امت مسلمہ کیلئے نعمت عظمیٰ ہے اس نعمت کے ملنے سے جشن منانا ہم پر واجب ہے.
پندرہ سو سالہ جشن ولادت باسعادت رسول کریم حضرت محمد ﷺ کی آمد مصطفےٰ سے دنیا کو آفاقی نظام اور اسوہ کامل نصیب ہوا۔آج امت شکرانے کے طور پر اپنے پیارے آقا و مولا کا جشن ولادت مناتی ہے۔ حضوراکرم ﷺ کی حیات طیبہ کو اللہ پاک نے پوری انسانیت کیلئے نمونہ بنا یا ہے۔آقا کی سیرت قیات تک آنے والے مسلمانوں کیلئے قابل تقلید نمونہ ہے۔ اور روز اول سے روز ازل تک میلاد مصطفی ﷺ منایا جاتا رہے گا.. خاتم النبیین ﷺ کا میلاد امت مسلمہ کے علاوہ انبیاءکرام بھی مناتے رہے ہیں اور ہر نبی اپنی امت کو حبیب خدا ﷺ کی آمد کی نوید سناتے رہے ہیں. میلاد مصطفی کی محافل عشق مصطفی ﷺ میخانے ہیں جہاں غلامان محمد ﷺ مئے عشق پی کر جاتے ہیں
مذہبی اسکالرز نے کہا کہ 1500سالہ جشن ولادت مصطفی ﷺ کو تاریخی طور پر متزک واحتشام کے ساتھ منایا جارہا ہے اس موقع پر ہم پر عزم کرتے ہیں کہ مقام مصطفی ﷺ کے تحفظ کیلئے ہم اپنے اکابرین کی طرح ہر کربلا میں حسینی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں
ان تقریبات میں مسجد میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا نعتیں پڑیں قران پاک پڑھا اور سرور کونین حضرت محمد ﷺ کی ذات اقدس اور سیرت و صورت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا. تقریبات کے دوران حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا
ان تقریبات میں ہالینڈ کی مقتدر مخیر اور متحرک مسجد ممبران نے بھی اپنے خیر و برکت کے لیے نظرانہ عقیدت کے ساتھ ساتھ دستر خوان محمدی کو بھی خوبصورت طریقے سے سجایا. ان لوگوں کے اسم گرامی درج ذیل ہیں جنہوں نے ضیافت محمدی کو خوبصورت انداز میں سجایا.
عمر ترک, فیملی و ممبران سید مقصود شاہ( مرحوم) , چوہدری خالد محمود, فاروق احمد, اویس احمد رؤف دھنی, فیملی و ممبران باقر ,راجہ لیاقت, محمد اسلم پرویز قادری. راجہ لیاقت راجپوت, خادم حسین ,بلال حسین, شاہد علی مہر انور( مرحوم) سئر شاد علی, باہو ریسٹورنٹ اور منہاج القران دی ہیک ہالینڈ کی طرف سے بھی دسترخوان محمدی خوبصورت انداز میں سجایا گیا
منہاج القران میں عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کے انتظامی امور میں خطیب مولانا حافظ علامہ یاسر نسیم اور ان ٹیم کے دیگر ممبران
مسجد کے معتبر اور انتظامی ٹیم نے بھی تقریبات منعقد کرنے میں قابل اخدمات سر انجام دی
ربیع الاول کی تقریبات میں سینکڑوں خواتین و حضرات غلامان مصطفی نے شرکت کی. مسجد مرحبا مرحبا کے فلش شگاف نعروں کے علاوہ درود پاک کے ورد سے منور رہی
مولانا حافظ علامہ یاسر نسیم فرماتے ہیں کہ تمام احباب محبت وکثرت سے شب و روز درود پاک پڑھنے کو معمول بنا لیں کہ سعادت دارین اور شفاعتِ کبریٰ کا باعث بنے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے قرب کا ذریعہ ہو
ہر روز تقریب کے اختتام پر سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات اقدس پر درود و سلام پیش کیا جاتا ہے اور حمد و ثنا
پیش کی جاتی رہی ہیں. دعائے خیر فرماتے ہوئے علامہ یاسر نسیم نے کہا کہ کچھ اعمال بہت چھوٹے دکھائی دیتے ہیں لیکن انہیں اختیار کرکے انسان اپنے کردار اور زندگی کو سنوار سکتا ہے۔ ان میں ادب و احترام، سچائی، عاجزی، اخلاق حسنہ صبر و تحمل ، برداشت اور احساس سر فہرست ہیں ۔ زندگی خود بخود خوبصورت نہیں بنتی بلکہ اس کی تعمیر روزانہ کی کوششوں اور دعاؤں پر ہوتی ہے. محمد طاہرالقادری ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیت ہیں اور روایتی اور عصری دونوں علوم کے اسکالر ہیں جو مشرق اور مغرب کے درمیان علمی خلیج کو پاٹتے ہیں۔ منہاج القران اسلام کے کلاسیکی وژن کی نمائندگی کرتی ہے اور امن، محبت، علم اور مثبت انضمام کے لیے کام کرتی ہے۔ یہ رواداری، بین المذاہب کو فروغ دیتا ہے کہ یہ آنے والی نسلوں کے لیے فکری، نظریاتی، اخلاقی، روحانی، سیاسی، اقتصادی اور سماجی رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قرآن کی طرف رجوع کرنے کی عصری ضرورت کو بھی پورا کرنا پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے . تقریب میں مسجد میں خدمات انجام دینے والے افراد میں پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا
مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام
شمع بزم ہدایت پہ لاکھوں سلام
میلاد کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی اورکشمیری مسلمانوں فلسطین عوام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
تحریر :- محمد جمیل
دی ہیگ نیدرلینڈ