محبت آج بھی ہے
انتخاب ۔۔۔۔۔۔۔ روشنی کے قارئین کے لئے
میں اب تم سے بات نہیں کرتی
تمہیں پکارتی بھی نہیں ہوں
میں نہیں کہتی آنلائن ہو تو مجھے میسج کیوں نہیں کیا
میں نہیں کہتی ابھی رک جاؤ ابھی مت جاؤ
مجھے نیند نہیں آرہی تو تم بھی مت سو
میں تو اب تمہارے سامنے بھی نہیں آتی
جانے کب سے میں نے تمہیں پکارا نہیں
تمہارا نام نہیں لیا
وہ جو تمہیں بے شمار ناموں سے پکارا کرتی تھی وہ اب خاموش ہے بالکل خاموش
تم سے لڑتی بھی نہیں
کوئی شکوہ نہ ہی شکایت کچھ بھی تو نہیں کرتی
میں اب کہاں کہتی ہوں
تم صرف میرے ہو صرف اور صرف میرے
میں اب کہاں کسی سے بھی لڑتی ہوں
کہاں کسی سے بھی چھینتی ہوں
کب کسی سے کہتی ہوں تم پہ صرف میرا حق ہے
سب کچھ چھوڑ چکی ہوں
یہاں تک کہ تمہیں بھی چھوڑ دیا
چھوڑ دیا تمہیں تمہارے حال پر
چھوڑ دیا تم سے لڑنا جھگڑنا
ہاں مگر
تم اب بھی میری دعاؤں کے حصار میں ہو
اب بھی آیت الکرسی پڑھ کر تمہیں دم کرتی ہوں
اب بھی گھنٹوں تمہیں سوچتی ہوں
کیونکہ میں اب بھی تم سے محبت کرنا نہیں چھوڑ سکی
اب بھی نہیں چھوڑ سکی تمہیں چاہنا
تم سے محبت کرنا
آج بھی تم سے محبت کے معاملے میں شدت پسند ہوں
آج بھی تم سے محبت میں ویسی ہی جنونی ہوں
مگر اب خاموش ہوں
بالکل خاموش
ہاااں مگر محبت آج بھی ہے ❤️💔