Daily Roshni News

محبت اورزندگی

محبت اورزندگی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ محبت اورزندگی )اکثر معاشروں میں محبت کے بارے میں دو مختلف رویے رائج ہیں-ایک طرف؛ تو محبت شاعری، ناولوں اور ڈراموں فلموں کا بنیادی موضوع ہے تو دوسری طرف؛ سنجیدہ ماہرین  محبت کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہیں اور اسے معاشی اور سیاسی اصلاح کے ایجنڈے میں جگہ ہی نہیں دی جاتی-میرے نزدیک یہ رویہ جائز نہیں ہے-میرے خیال میں محبت انسانی زندگی کی اہم ترین چیزوں میں سے ایک ہے

مرد اور عورت کے درمیان محبت کا رشتہ بہت زیادہ جذبات سے بھرپور ہوتا ہے، یہ نفسیاتی اور جسمانی دونوں قسم کا رشتہ ہوتا ہے-اس محبت کی شدت بے انتہا ہوتی ہے-محبت عقل کی دشمن نہیں ہے-کوئی معقول شخص بھی محبت سے لطف اندوز ہو سکتا ہے-

محبت محض جنسی ملاپ کا نام نہیں ہے، یہ اس سے بڑھ کر کوئی شے ہے، دراصل محبت اس تنہائی سے نجات حاصل کرنے کا بڑا وسیلہ ہے جو اکثر مردوں اور عورتوں پر زندگی کے زیادہ حصے پر چھائی رہتی ہے. اکثر لوگوں کے دل کی گہرائیوں میں بے حس دنیا اور دوسرے انسانوں کے ممکنہ ظلم و ستم کا خوف بیٹھا رہتا ہے-وہ محبت کی تمنا کرتے ہیں-مردوں میں یہ تمنا روکھے پن اور بدتمیزی کے روپ میں چھپی رہتی ہے جبکہ عورتوں میں یہ خواہش جھاڑ پھٹکار اور نکتہ چینی کی عادت کا روپ دھار لیتی ہے – اگر محبت خودی (انا ضد غرور) کی پتھریلی دیواروں کو توڑ دیتی ہے تو وہ ایک نئے وجود کو جنم دیتی ہے جس میں دو افراد ایک جان ہوجاتے ہیں-

لہذا فطرت نے انسانوں کو تنہا رہنے کے لئے نہیں بنایا.

Loading