Daily Roshni News

محبوبِ حقیقی کو کوئی تلاش نہیں کرتا

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )محبوبِ حقیقی کو کوئی تلاش نہیں کرتا جب تک کہ وہ خود اُسے اپنی تلاش نہ دے۔ سو اگر تمہیں اُس کی تلاش عطا ہوئی ہے تو جان لو کہ اُسے بھی تمہاری تلاش ہے۔ اہل عشق کی محبت خام کو بھی خاص بنا دیتی ہے۔ جب دِل میں محبت کی آگ جلنے لگے تو پھر اِس میں کوئی شک نہیں کہ وہ بھی تم سے محبت کرتا ہے۔

کیونکہ تالی ایک ہاتھ نہیں بجتی۔ اگر کوئی پیاسا پانی پانی پُکارتا ہے تو پانی بھی صدا دیتا ہے کہ کہاں ہے میرا پینے والا۔؟

صرف پیاسے کو پانی کی پیاس نہیں ہوتی بلکہ پانی کو بھی پیاسے کی پیاس ہوتی ہے۔ ہماری روح میں اُس ذاتِ پاک کی پیاس اُسی ذات کی کشش کا کمال ہے۔

وہ خود ہمیں اپنی جانب کھینچتا ہے۔ کیونکہ ہم اُس کے ہیں اور وہ ہمارا ہے۔۔۔۔

حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللّٰہ علیہ ۔۔۔

🙏🏻درویش❣️

Loading