دی ہیگ کے قدیم رہائشی محمد سعید کے صاحبزادے حمزہ سعید نے
گریجو یشن کا امتحان پاس کر لیا ۔
جاوید عظیمی کی تہہ دل سے مبارکباد
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل – – نمائندہ خصوصی) ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں عرصہ دراز سے رہائش پذیر چوہدری محمد سعید کے صاحبزادے حمزہ سعید نے مقامی تعلیمی ادارے سے گریجویشن کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کر لیا ۔ گزشتہ روز بروز جمعرات 31 جولائی 2025 کو محمد سعید جو آج کل پاکستان میں تعطیلات پر ہیں۔ بذریعہ ٹیلی فون معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی سے گفتگو کے دوران اپنے صاحبزادے حمزہ سعید کی گریجویشن کا امتحان کا پاس کرنے کی خوشخبری سنائی، جس پر جاوید عظیمی نے حمزہ کی امتیازی نمبروں میں شاندار کامیابی پر محمد سعیدکو صمیم قلب سے مبارکباد اور ان کے صاحبزادے کے لئے مستقبل میں مزید مزید کامیابیوں کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ گفتگو کے اختتام پر چوہدری سعید نے محمد جاوید عظیمی کا مبارکباد دینے پر دلی شکریہ اداکرتے ہوئے ان کی صحت و تندرستی اور خوشگوار زندگی کے لئے پُر خلوص دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔