Daily Roshni News

محمد واصف کے اعزاز میں ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی  نے عشائیے کا اہتمام کیا۔

ہالینڈ، محمد واصف ڈی ایچ ایم سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے

اعزاز میں ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی  نے اپنی رہائش گاہ پر

عشائیے کا اہتمام کیا، قریبی دوست بھی شریک ہوئے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔۔ جاوید عظیمی) گزشتہ دنوں بروز پیر 14 اکتوبر 2024ہالینڈ کی سماجی شخصیت اور جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی نے اپنی رہائش گاہ پر سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن محمد واصف کے اعزاز میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا ۔ اس عشائیے میں میزبان کے قریبی دوستوں پاکستان بزنس فورم ہائینڈ کے صدر انور ثاقب چیئرمین محمد ارشد، تجارتی حلقوں میں جانی پہچانی شخصیات چوہدری شوکت علی، راجہ عابد، زاہد علی، راجہ امتیاز ، پیر قمراور شہر بریدہ سے چوہدری مظہر نے بھی شرکت کی ۔ ابتدا میں تمام مہمانوں نے ایک دوسرے کے ساتھ متفرق موضوعات پر گفتگو کی جس کا مرکزی نقطہ  آج کے مہمان خاص قونصلر محمد واصف کی کمیونٹی سے ملنساری اور ان کی پیشہ وارانہ خدمات اور اعلیٰ ظرفی تھا جس پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ۔بعد ازاں میزبان اول ملک مسعود الرحمن ٰکلیا می اور ان کے صاحبزادے سبحان مسعود نے مہمانوں کو انواع و اقسام کے کھانوں  سے لطف اندوز ہونے کی التماس کی ۔کھانا تناول کرنے کے بعد میزبان اول ملک مسعود نے خاص مہمان محمد واصف کی خدمت میں وال کلاک کا یادگاری تحفہ بھی پیش کیا جس پر ان کا نام بھی کندہ تھا۔ مہمان خصوصی نے میزبان کا الوداعی عشائیہ دینے  اور پذیرائی کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے قونصلر محمد واصف جن کی تین سالہ مدت ملازمت مکمل ہو چکی ہے اب سفارتی خدمات سر انجام دینے کے لئے عنقریب ہی بنگلہ دیش روانہ ہو جائیں گے۔

Loading