وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹریٹ موومنٹ کی طرف جارہی ہے، مزاحمت ہی آخری راستہ ہے۔
پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتےہوئے شفیع جان نے کہا کہ اس بار احتجاج کے لیے پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے اور نیکسٹ لیول کی تحریک چلائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ 8 فروری کو پہیہ جام شٹرڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری ہورہی ہے، تحریک کی ذمہ داری محمود خان اچکزئی کے پاس ہے، جب بھی تحریک کی کال دی جائے گی تو لاکھوں لوگ نکلیں گے۔
انہوں نےکہا کہ صرف دو صورتوں میں مذاکرات ممکن ہیں، یا تو نئے انتخابات ہوں یا پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت لیڈر شپ اور کارکنوں کی رہائی اور جھوٹے مقدمات پر بات کرتی ہے تو ہم بھی بات چیت کےلیے تیار ہیں۔
شفیع جان نے دعویٰ کیا کہ انہیں سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جارہی۔
![]()
