Daily Roshni News

مراقبہ سے روحانی و جسمانی بیماریوں کاعلاج

مراقبہ سے روحانی و جسمانی بیماریوں کاعلاج

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ مراقبہ سے روحانی و جسمانی بیماریوں کاعلاج)مندرجہ ذیل مراقبوں کے ذریعے صحت و توانائی اور بیماریوں سے نجات مل جاتی ہے۔

۱) نیلی روشنیوں کا مراقبہ

دماغی امراض، ریڑھ کی ہڈی، گردن کے مہروں میں خرابی اور ڈپریشن ختم کرنے کے لئے نیلی روشنی کا مراقبہ مفید علاج ہے۔

۲) زرد روشنیوں کا مراقبہ

نظام ہضم (Digestive System) حبس ریاح، آنتوں کی دق، پیچس، قبض، بواسیر، معدہ کا السر وغیرہ کے لئے۔

۳) نارنجی روشنیوں کا مراقبہ

سینہ کے امراض کے لئے (دق، سل، پرانی کھانسی، دمہ وغیرہ)

۴) سبز روشنیوں کا مراقبہ

ہائی بلڈ پریشر اور خون میں حدت سے پیدا ہونے والے امراض ،جلدی امراض، خارش، آتشک، سوزاک، چھیپ وغیرہ۔

۵) سرخ روشنیوں کا مراقبہ

لو بلڈ پریشر، اینیمیا (Anemia) گھٹیا، دل کا گھٹنا، دل کا ڈوبنا، توانائی کا کم محسوس ہونا، بزدلی، نروس بریک ڈاؤن، دماغ میں مایوس کن خیالات آنا۔ موت کا خوف، اونچی آواز سے دماغ میں چوٹ محسوس ہونا وغیرہ کے لئے۔

۶) جامنی روشنیوں کا مراقبہ

مردوں کے جنسی امراض اور خواتین کے اندر رحم سے متعلق امراض کے لئے۔

۷) گلابی روشنیوں کا مراقبہ

مرگی۔ دماغی دورے، ذہن اور حافظہ کا ماؤف ہونا۔ دماغی دورے، ڈر اور خوف، عدم تحفظ کا احساس، زندگی سے متعلق منفی خیالات آنا، دنیا بیزاری سے نجات پانے کے لئے۔

نوٹ:

بیماریوں کے علاج کے لئے کوئی بھی مراقبہ معالج کی اجازت اور نگرانی کے بغیر نہ کیا جائے.

مراقبہ سے علاج

📖اسم اعظم

📝خواجہ شمس الدین عظیمی

#مراقبه #عظیمی #عظیمیه #خواجہ  #علاج #اسماعظم  #نیلی #روشنی

Loading