مرحومہ والدہ کی قل خوانی ، بنی شریف میں منعقدہ تقریب
میں معزز شخصیات کی شرکت پر ہم تمام برادران
صمیم قلب سے ممنون ہیں، میاں عاصم محمود
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔پریس ریلیز)گاؤں بن کالس عرف بنی شریف میں میاں عامر جاوید، میاں طلعت محمود، میاں عاصم محمود اور میاں یاسر محمود کی والدہ محترمہ کی وفات کے بعد قل خوانی اور فاتحہ خوانی کی ایک باوقار اور روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر سے ممتاز مذہبی، سماجی، سیاسی اور عسکری شخصیات نے شرکت فرمائی، دعائیں کیں اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
اس پُراثر روحانی محفل میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں میں شامل تھے:
-
مولانا عبد الخبیر آزاد (چیئرمین رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان و امام بادشاہی مسجد لاہور)،
-
امیر جماعت الدعوۃ ضلع گجرات حافظ سجاد احمد صاحب،
-
امیر جماعت الدعوۃ تحصیل کھاریاں مولانا حافظ ریاض صاحب،
-
رکن پنجاب اسمبلی میاں اختر حیات،
-
سابق ایم پی اے میاں طارق محمود،
-
چوہدری ناصر چھپر،
-
بریگیڈیئر سکندر (حاضر سروس)،
-
بریگیڈیئر توحید ڈوگہ (حاضر سروس)،
-
چوہدری علی موجیانوالہ (ڈی پی او خوشاب)،
-
چوہدری اعجاز اسلم (چیئرمین مہمند چک)،
-
چوہدری ساجد اور چوہدری پرویز اختر (دونوں چیئرمین عجوہ گروپ)،
-
چوہدری ماجد (دینہ چک)،
-
چوہدری مشتاق احمد (ہالینڈ)،
-
چوہدری نثار احمد،
-
چیئرمین مولوی مشتاق صاحب (کھوڑہ، خوشاب)۔
محفل میں قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جس میں علاقہ بھر سے علماء کرام، احباب، رشتہ داروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ہم، میاں عامر جاوید، میاں طلعت محمود، میاں عاصم محمود اور میاں یاسر محمود، اس موقع پر تمام معزز مہمانوں اور شریک افراد کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے اس دکھ بھرے وقت میں ہمارے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور ہماری والدہ مرحومہ کے لیے دعاؤں میں شریک ہوئے۔
اللہ تعالیٰ ہماری والدہ محترمہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین