Daily Roshni News

مردانہ وجاہت کیا ہوتی ہے ؟ اسکے لئے یہ دو تصویریں کافی ہیں ۔۔۔

مردانہ وجاہت کیا ہوتی ہے ؟ اسکے لئے یہ دو تصویریں کافی ہیں ۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو ز انٹرنیشنل )غزالی آنکھوں کا کیا مطلب ہوتا ہے اگر سمجھنا ہے تو وحید مراد کی آنکھیں دیکھیں ۔۔۔۔

بالوں کی تراش خراش اور انکو سنوارنے کا انداز دیکھیں ۔۔۔

ستر کی دہائی میں شاید کسی انڈسٹری کے پاس اتنا خوبصورت ہیرو نہیں ہو گا جتنا خوبصورت وحید مراد پاکستان کے پاس تھا۔  ۔

بیس سال کی عمر میں سپر اسٹار بننے والے وحید مراد اپنا رتبہ برقرار نہ رکھ سکے۔ ۔۔!!!!

۔۔

ایک امیر باپ کا بیٹا جو بد دماغ اور غصیل تھا۔

جو ہیروئنز ڈائریکٹر میوزیشنز سب کو سیٹ پہ زلیل کرنے کے لئے شہرت رکھتا تھا۔

مگر یہ چیزیں تب تک ٹھیک رہتی جب قسمت کی دیوی آپ پہ مہرباں رہتی ۔۔۔!!!!

جب قسمت کی دیوی روٹھ جائے تو پھر آپ کا سارا بڑا پن دھڑام سے زمین پہ آ گرتا ہے ۔۔

۔۔

پاکستان کے اس چاکلیٹی ہیرو کی محبت بھری فلمیں اور احمد رشدی اور مہدی حسن کی آواز میں گائے گانے جو اس خوبصورت چہرے پہ پکچرائز ہوتے تھے۔

انہوں نے پوری قوم کو دیوانہ بنائے رکھا تھا۔    !!!

مگر جس انسان میں پروفشنل ازم کی کمی ہو اسکا انجام وہی ہوتا ہے جو وحید مراد کا ہوا۔  ۔!!

۔۔

ایک مشہور پروڈیوسر اور فلمساز کمپنی کے مالک کے بیٹے وحید مراد اپنے باپ کی طرح فلموں کو پروڈیوس ہی کرنا چاہتے تھے اور انکے ساتھ مل کر یہ ہی کام کر رہے تھے۔

مگر ہیروز کی دیر سے آنے کی عادت کی وجہ سے ایک فلم میں یہ خود آ گئے اور یہاں سے انکا ہیرو والا سفر شروع ہوا۔

عوام نے محبتیں نچھاور کی۔  اور ہیروئن زیبا کے ساتھ ایک کامیاب جوڑی بن کر وحید مراد چھا گئے ۔۔ ۔!!!!

1970 تک وحید مراد سپر سٹار رہے مگر اسکے بعد ایسا ڈاؤن فال شروع ہوا جو مرتے دم تک ختم نہ ہو سکا ۔۔!!!

وحید مراد کثرت شراب نوشی اور ایک امیر زادہ ہونے کی وجہ سے بہت بدمزاج مشہور تھے۔   !!!!

زیبا نے محمد علی سے شادی کی تو محمد علی نے انکو وحید مراد کے ساتھ فلموں میں کام کرنے سے منع کر دیا۔

شبنم کی شادی روبن گھوش سے ہوئی تو انہوں نے بھی اپنی بیوی کو وحید مراد کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا

نشو بیگم نے بھی وحید مراد کے ساتھ کام کرنے سے منع کیا۔

بہت سی ہیروئین نے ستر کی دہائی میں وحید مراد کے ساتھ کام کرنے سے منع کر دیا۔   !!!

اور بہت سے ڈائریکٹر میوزیشنز جو وحید مراد کے ہاتھوں زلیل ہوئے تھے وہ اس صورتحال سے بہت خوش تھے۔  !!

ستر کی دہائی میں ندیم بیگ نے اپنی دھاک بٹھائئ فلم انڈسٹری میں اور وحید مراد کا کیریئر مزید ڈوبنے لگا۔

اور فلموں میں سائیڈ کریکٹر کے طور پہ آنے لگے صرف چالیس سال کی عمر میں ۔۔۔!!!!!

پرویز ملک جیسا مشہور فلم ساز جو وحید مراد کے سکول کے زمانے کا دوست تھا جنہوں نے ایک ساتھ مل کر فلم انڈسٹری میں آنے کا سوچا تھا اور پھر ایک ساتھ مل کر بہت سارا کام بھی کیا ۔۔۔۔

مگر اختلافات بڑھنے کے بعد راہیں جدا کر لی۔ ۔۔!!!

اور پرویز ملک 70 کی دہائی میں ایک مشہور ڈاریکٹر تھے مگر وحید مراد اپنے اس ڈاؤن فال میں بھی اس سے کام مانگنے نہیں گئے ۔۔۔

یہ کسمپرسی اس حد تک بڑھ گئی کہ وحید مراد کا ڈرائیور بدر منیر پشتو فلموں کا سپر سٹار بن چکا تھا۔

اور بیچارگی کا یہ عالم تھا کہ وحید مراد نے اسکے کہنے پہ ایک پشتو فلم بھی کر ڈالی ۔۔۔!!!!

اور اپنی آخری فلمیں جو وحید مراد کے دوستوں نے بنائی وہ بھی کچھ کمال نہ کر سکی ۔۔۔

مگر خوداری وحید مراد کی آج بھی مجھے انسپائر کرتی ہے۔

اس بندے نے ڈاؤن فال برداشت کر لیا مگر خودداری پہ سمجھوتا نہیں کیا ۔۔!!!!

اور صرف 45 سال کی عمر میں اپنی بہن کے گھر رات کو سونے گئے صبح دروازہ توڑنا پڑا۔

اور چاکلیٹی وحید مراد فرش پہ مردہ حالت میں پڑا ہوا تھا ۔۔

معلوم نہیں وہ خودکشی تھی یا ہارٹ اٹیک تھا۔  !!!

۔۔۔

۔۔۔

انڈیا کے نامور سپر سٹار رنبیر کپور کی عمر ابھی 43 سال ہے اور اب جا کر وہ سپر سٹار بنا ہے۔   اور ہمارے ملک میں اس عمر میں ایک سپر اسٹار اپنی زندگی جی کر موت کی آغوش میں چلا گیا تھا ۔۔۔!!!!

وحید مراد لی فلمیں دیور بھابھی ارمان میں نے بچپن میں دیکھی تھی۔   !!!  مگر مجھے صرف ایک فلم کی کہانی یاد ہے

جس میں وہ گانا تھا۔

کیا ہے جو پیار تو پڑے گا نبھانا۔  رکھ دیا قدموں میں دل نزارنہ ۔۔ قبول کر لو ۔۔!!!

۔۔

مگر مہدی حسن کے گیت جو وحید مراد پہ پکچرائز ہوئے ہیں وہ مجھے ازبر ہیں اور میں یوٹیوب پہ ہمیشہ وہ گانے سننے کے ساتھ ساتھ دیکھتا ہوں ۔۔۔!!!!!!

مہدی حسن کی آواز اور وحید مراد کے تاثرات ۔۔ دیکھنے لائق ہوتے۔

ایک گیت ہے۔    مہدی حسن کا جو وحید مراد پہ پکچرائز ہوا ۔

۔۔

محبت زندگی ہے اور تم میری محبت ہو۔ ۔۔!!!

یہ اتنا خوبصورت گیت ہے کہ اگر آپ موسیقی کے دل چاہنے والے ہو تو آپ اس گیت کو سن کر عش عش کر اٹھیں گے ۔۔

اور ایک بات مزید بتاتا چلوں اس گانے میں کچھ لائنز ہیں جو میں اتنی خوبصورت گاتا ہوں کہ آپ میری آواز میں سن کر بھی عش عش کر اٹھیں وہ کچھ ایسے ہے کہ ۔۔۔۔۔

۔۔۔

نہیں اب کوئی بھی ارماں میرے دل میں تمہیں پا کر۔ ۔

میں یہ اقرار کرتا ہوں محبت کی قسم کھا کر ۔۔۔

کہ میرے واسطے تم ہی زمانے بھر کی دولت ہو۔

تم ہی ہو بندگی میری تم ہی عبادت ہو۔ ۔

محبت زندگی ہے اور تم میری محبت ہو۔ ۔۔۔!!!!

۔۔۔۔۔۔۔۔

پھر ایک اور بہت ہے جو مہدی حسن اور وحید مراد کا ہے ۔

۔۔

جو درد ملا اپنوں سے ملا غیروں سے شکایت کون کرے ؟؟

۔۔۔

اس گیت کی شاعری اور مہدی حسن کی آواز کا سوز اس گیت کو جادواں بناتا ہے۔    میری زندگی کے قریب ترین گیتوں میں سے ایک گیت ہے ۔۔۔

۔۔۔۔

یہ جوڑی پھر سے ایک ساتھ آتی ہے اور اس بار یہ گیت دیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔

۔۔۔

یہ کاغذی پھول جیسے چہرے مزاق اڑاتے ہیں آدمی کا۔   !!!

۔۔۔

یہ گانا آپ تنہائی میں سن کر دیکھیے گا آپکے ہاتھ میں پکڑی سگریٹ صرف سلگتی رہ جائے گی آپ کش لگانا بھول جاؤ گے۔   اور سگریٹ ہاتھ میں راکھ ہو جائے گی اور فضا میں صرف مہدی حسن کی آواز گونجتی رہ جائے گی ۔۔

یہ کاغذی پھول جیسے چہرے مذاق اڑاتے ہیں آدمی کا

انہیں کوئی کاش یہ بتا دے مقام اونچا ہے سادگی کا

۔۔۔

۔۔۔

ایک دفعہ پھر سے خود کو کمرے میں بند کریں اور وحید مراد مہدی حسن کی جوڑی کو ایک بار سے اپنی تنہائی میں مخل ہونے دیں اس بار جو آواز گونجے گی وہ یہ ہو گی ۔۔

۔۔

مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو ۔۔

مجھے تم کبھی بھی بھلا نہ سکو گے۔

۔۔۔۔۔

وحید مراد کے اور بھی بہت سے گیت اچھے ہیں مگر یہ مہدی حسن کے ساتھ والے گیت مجھے بے حد پسند ہیں ۔۔

اسکے علاؤہ کوکورینا ۔۔۔ اے ابر کرم آج اتنا برس۔   کیا ہے جو پیار تو پڑے گا نبھانا۔  اور بھی بہت سے مشہور گیت ہیں

مگر مجھے چار گیت جو اوپر لکھے مہدی حسن کی آواز والے مجھے وہ بے حد پسند ہیں ۔۔

مجھے وحید مراد بے حد پسند ہے۔

میرے لیے مردانہ حسن کی مثال وحید مراد کی جوانی والا چہرہ ہے۔ میرے لیے خوبصورت غزالی آنکھوں کی تصویر وحید مراد کی آنکھیں ہیں ۔۔۔۔

پاکستان فلم انڈسٹری کا حال دیکھ لیں کہ ابھی تک کسی کو ہوش نہیں آیا کہ وحید مراد کی زندگی پہ ایک فلم بنائی جا سکے۔  انڈیا والے سنجے دت اور دھونی جیسے موجودہ ہیروز پہ فلمیں بنا رہے ہیں ۔۔۔

اور وحید مراد کی زندگی پہ فلم بنانے کا کسی کو خیال تک نہیں آتا۔

میں اس انڈسٹری میں ہوتا تو وحید مراد کی المناک کہانی کو لکھ کر ڈائریکٹ کر کے دکھاتا۔    !!!!!

۔۔۔

اور ایک عظیم ہیرو کو عظیم خراج تحسین بخشتا۔   !!!

۔۔۔۔

آہ وحید مراد ۔۔۔۔ 💔

ملک اسود / Film Walay فلم والے

Loading