Daily Roshni News

مرد۔۔۔مرد میں بہت فرق ہوتا ہے

مرد۔۔۔مرد میں بہت فرق ہوتا ہے

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )آج شام کی چائے بناتے ہوئے میرا ہاتھ جل گیا 🔥

آنکھوں میں آنسو آ گئے…

والد صاحب نے دیکھا تو فوراً میرا ہاتھ تھام لیا — تڑپ اُٹھے، چائے کی پیالی پرے ہٹائی، اور مرہم لے آئے۔

اب وہ مرہم بھی لگا رہے تھے، اور امّی کی کلاس بھی لے رہے تھے:

“کیوں بھیجتی ہیں اسے کچن میں؟ ہزار بار کہا ہے اس سے کوئی کام نہ کرایا کریں!”

امّی سکتے میں تھیں… ہاتھ میرا جلا تھا مگر درد اُن کی آنکھوں میں تھا 💔

آہستہ سے بولیں:

“میں کہاں خوشی سے بھیجتی ہوں؟ مگر کل کو اس کی شادی ہونی ہے، لوگ کیا کہیں گے کہ ماں نے کچھ نہیں سکھایا؟”

والد صاحب نے فوراً جواب دیا:

“لوگ جو چاہیں کہیں، مگر اب یہ کچن میں نہیں جائے گی!”

اور مجھے سینے سے لگا لیا۔

مجھے خوش ہونا چاہیے تھا… مگر میں نہیں ہوئی۔

میں صرف امّی کے ہاتھ دیکھ رہی تھی —

جن کے انگوٹھے سبزیاں کاٹ کاٹ کر زخمی ہو چکے تھے،

جلنے کے نشان اب بھی موجود تھے،

اور شہادت کی انگلی پر نیا زخم اب تک بھر نہیں پایا تھا۔

میں کہنا چاہتی تھی:

ابا… وہ بھی تو کسی کی بیٹی ہیں 💔

ان کے ابا نہیں رہے، مگر ان کے شوہر تو ماشاءاللہ حیات ہیں۔

آپ اپنی بیٹی کی معمولی تکلیف پر تڑپ اُٹھے،

مگر بیوی کے درد کا احساس؟ وہ کس سے کہے؟

کون سنے؟

کون سمجھے؟

✨ کاش دنیا کے تمام مرد، جس طرح اپنی ماں، بہن اور بیٹی کے لیے حساس ہوتے ہیں، اسی طرح بیوی کے لیے بھی فکر مند ہو جائیں… تو کتنی ہی عورتیں حقیقتاً جی اُٹھیں گی۔ 🌷

#احساس #عورت_کا_درد #بیٹی_اور_بیوی #دل_سے_بات #زندگی

Loading