Daily Roshni News

مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب سے محمد جاوید عظیمی کی خصوصی ملاقات۔۔۔۔

عصر حاضر کے معروف صوفی  بزرگ ، مرشد کریم

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب سے محمد جاوید عظیمی

کی خصوصی ملاقات۔۔۔۔

کراچی(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) علمی، ادبی، روحانی سلسلہ عظیمیہ کے روحانی اسکول مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران محمد جاوید عظیمی آجکل پاکستان کے نجی دورے پر ہیں۔ گزشتہ روز بروز جمعتہ المبارک 5جنوری 2024 کو عصر حاضر کے معروف صوفی بزرگ، سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ، متعدد کتابوں کے مولف، ابدال حق حضور قلندر بابا اولیاءؒ کے شاگرد رشید ، مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب سے نگران مراقبہ ہال  ہالینڈ محمد جاوید عظیمی نے  اپنی اہلیہ انجم عظیمی کی ہمراہ خصوصی ملاقات کرنے کا شرف حاصل کیا۔ مذکورہ ملاقات کے دوران مرشد کریم   نے حضور قلندر بابا اولیاء کی صحبت اور خدمت میں گزارے گئے۔

ناقابل فراموش دنوں کا تذکرہ  والہانہ عقیدت و محبت سے بیان  فرمایا۔ مرشد کریم نے حضور قلندر بابا اولیاءؒ کی علم سے معمور تصنیف لوح وقلم کے تحریری زمانے میں رونما ہونے والے واقعات اور قلندر باباؒ سے علمی فکری گفتگو کے پہلوؤں پر محبت بھرے انداز میں روشنی ڈالی۔ متذکرہ گفتگو اور واقعات کی وساطت سے کتاب لوح وقلم میں موجود علمی فارمولوں اور ان کے اسرار ورموز کی احسن طریقے سےوضاحت بیان فرمائی۔ محمد جاوید عظیمی نے گفتگو کے دوران مراقبہ ہال ہالینڈ کی انتظامی ٹیم کی جانب سے مرشد کریم کی خدمت میں سلام ، نیک تمنائیں، خیرسگالی کے جذبات اور دعائیہ کلمات بھی پیش کئے جس پر مرشد کریم نے خوشی کا اظیار کرتے ہوئے جواباً اسی طرح کے کلمات ادا کئے۔

گفتگو کے دوران مرشد کریم کی جانب سے گرما گرم چائے، خشک میوہ جات، کیک اور بسکٹ سے ہماری تواضع کی گئی۔ جبکہ ملاقات سے قبل مرکزی مراقبہ  ہال کراچی  کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر تیار کیا جانے والا لنگر بھی ہمیں پیش کیا گیا تھا۔

Loading