مرشد کریم خواجہ شمس الدین عظیمیؒ کی تالیفات کا مطالعہ
آپؒ کی طرز فکر اپنا نا اور آپ سے وفا کرنا ہے ۔
جاوید عظیمی نگران مراقبہ ہال ہالینڈ
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی)عصر حاضر کے معروف صوفی بزرگ ، کئی تالیفات کے مولف امام سلسلہ عظیمیہ حضور قلندر بابا اولیاء کے شاگرد رشیدمرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی ؒصاحب بروز جمعہ المبارک
21 فروری 2025 رضائے الہی سے وصال فرما گئے۔ آپ ؒکی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران نگران مراقبہ ہال ہالینڈ حاجی جاوید عظیمی نے شرکائے تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرشد کریم نے 45 سے زائد کتابیں اور دوسوکے قریب کتابچے تحریر فرما کر ہمارے لئے گرانقدر علمی خزانہ ورثے میں چھوڑا ہے۔ جاوید عظیمی نے مزید کہا مرشد کریم کی تالیفات کا مطالعہ آپ ؒ کی طرز فکر اپنانے کے مترادف اور آپ سے حقیقی وفا کرنا ہے۔ بعد ازاں جاوید عظیمی نے ذکر جہر، مرتبہ احسان کا مراقبہ کروایا اورمرشد کریم کے کے درجات میں مزید بلندی ، اللہ تعالی کی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور قرب خاص کی مناجات بارگاہ الہی میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔