Daily Roshni News

مزید یورپی ممالک نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اشارہ دیدیا

برطانیہ اور فرانس کے بعد مزید یورپی ملکوں نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اشارہ دے دیا۔

 پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رنگیل (Paulo Rangel)  نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ کے آغاز میں فلسطین کو تسلیم کرنے کی تیاری میں ہیں اور مغربی ایشیا کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ پاؤلو رنگیل نے کہا کہ پرتگال ایک خود مختار ملک ہے اور اس کی پالیسی دوسرے ملکوں سے نہيں جڑی۔

جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈیفل (Johann Wadephul) نے کہا ہے کہ اگر 2 ریاستی عمل کے لیے مذاکرات شروع نہ ہوئے تو جرمنی فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیےغور پر مجبور ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور مالٹا بھی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطینی ریاست کو مشروط طورپر تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

Loading